اشاعتیں

اگست, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جامعہ ابوالحسن میں تعزیتی نشست بر وصال مولانا سید محمود حسن حسنی ندویؒ

تصویر
   بروز سنیچر مؤرخہ ۱۴؍محرم الحرام ۱۴۴۴ھ مطابق ۱۳؍اگست ۲۰۲۲ء ساڑھے بارہ بجے جامعہ ابوالحسن علی ندویؒ ، مالیگاؤں میں حضرت مولانا سید محمود حسن حسنی ندوی کےوصالِ پر ملال کی مناسبت سےتعزیتی نشست کا انعقاد ہوا۔         تلاوتِ قرآن کے بعد مہتممِ جامعہ کا مختصر خطاب ہوا اور آخر میں مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا۔        تعزیتی بیان میں مہتممِ جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم نے مولانا مرحوم کے متعلق اہم باتیں بیان فرماتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا سید محمودحسن حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ اُسی خانوادے کے چشم و چراغ تھے جس کے گلِ سرسبدمفکرِ اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ، اصلاح و تجدید کے امام ، امیر المؤمنین حضرت سید احمد شہیدؒ اور متبع سنت ، جامع شریعت و طریقت حضرت شاہ علم اللہؒ ہیں۔         مولانا مرحومؒ، ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کےبڑے بھائی مولانا سید محمد ثانیؒ کے نواسے تھے۔ آپ ؒ خالص علمی آدمی تھے، مصنف اور محقق تھے۔ تصوف و طریقت کا بھی ذوق رکھتے تھے۔حسنی خانوادے کی تاریخ پر آپ کی ایسی قیمتی تالیفات ہیں کہ خ...