جامعہ ابوالحسن علی ندوی میں مسابقۂ نعت النبی ﷺ
✍🏼 ازقلم: مولانا محمد اطہر ملی ندوی تعلقات کی بھیڑ میں ایک مومن کامل کا محبوب اور معشوق محمدرسول اللہ ﷺ کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے؟ 💖 خود محبوبِ رب العالمین کا ارشاد ہے: *لا یؤمن أحدکم حتی أکون أحب إلیہ من والدہ وولدہ والناس أجمعین* تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن کامل نہیں ہوسکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے والد، اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔ *محبت اور اظہارِ محبت لازم و ملزوم ہیں۔* ❤️ چنانچہ؛ ؏ عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہیے ✨ یہ بات سچ ہے کہ احساس و جذبات کے خوبصورت جسم پر الفاظ کی شیروانی پوری طرح فٹ نہیں آتی پھر بھی کیفیات کو الفاظ میں ڈھالنے کی کوشش ہر زمانے میں ہر صاحبِ زبان و قلم نے کی ہے، اور یہ بھی ایک سچ ہے کہ جذبات و احساسات کی ترجمانی نثر سے زیادہ شعر ہی کر سکتا ہے۔ ✨ چنانچہ عشقِ رسول کے اظہار کے لیے ولادتِ نبوی سے لے کر آج تک شعر کا سہارا لیا گیا، اردو میں اسے نعتِ نبی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ 🌹 نعت کا موضوع چونکہ براہِ راست حضور ﷺ کی ذاتِ گرامی ہے، اس لیے یہ شاعری کی افضل ترین صنف ہے، اسی بنا پر مسلمانوں ...