*جامعہ ابو الحسن میں گیارہواں ثقافتی پروگرام*

*جامعہ ابو الحسن میں گیارہواں ثقافتی پروگرام*
*بعنوان: حیا و پاکدامنی اور اصلاح معاشرہ*

📅 مؤرخہ: 30 اکتوبر 2025
🗓️ مطابق: 7 جمادی الاولی 1447
📍 بروز جمعرات، جامعہ ابوالحسن میں اردو تقریروں کا 11 واں ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ ساتھ ہی 🎙️ انگریزی تقریروں کا پروگرام بھی رہا۔

① اردو پروگرام میں حکم کے فرائض مولانا نعیم الرحمن ندوی نے انجام دیے۔
② شیخ اسماعیل (عربی اول) نے تحریک صدارت اور محمد عمید (عربی اول) نے تائید صدارت پیش کی۔
③ حافظ عبدالرحمن (خصوصی ثانی) کی تلاوتِ قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا،
④ حافظ عفان (خصوصی ثالث) نے نعت خوانی کی۔
⑤ حافظ مطیع الرحمن (خصوصی ثانی) نے بہترین نظامت کی۔ 🎤

🌿 اس بزمِ خطابت کا عنوان:
• برائے علیاء — "حیا و پاکدامنی"
• برائے وسطی — "اصلاحِ معاشرہ"

کل 📊 14 طلبہ نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ طلبہ نے مرکزی عنوان کے بیشتر پہلوؤں کا احاطہ اپنی تقاریر میں کیا۔

🏆 انعام یافتگان:

✨ طبقہ علیاء:
① محمد عمر فاروق (خصوصی ثانی) — اول پوزیشن 🥇
عنوان: "جہیز"
② ساجد سمیر (خصوصی ثالث) — دوم پوزیشن 🥈
عنوان: "اسلام میں خواتین کی عزت و عفت کا تحفظ"

✨ طبقہ وسطی:
① محمد مرثد (خصوصی اول) — اول انعام 🥇
عنوان: "خدا کے قہر کو دعوت نہ دے تو ہے اگر دانا"
② محمد رسلان (خصوصی اول) — دوم انعام 🥈
عنوان: "جہیز اور ہمارا معاشرہ"
③ محمد عبداللہ (خصوصی اول) — سوم انعام 🥉
عنوان: "جہیز اور ہمارا معاشرہ"

🎖️ ناظمِ جلسہ حافظ مطیع الرحمن غزالی (خصوصی ثانی) نے بھی عمدہ نظامت کی،
جس پر انہیں انعام سے نوازا گیا۔ 🌺

📢 (جلد ہی منتخب طلبہ کی تقریریں جامعہ کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر نشر کی جائیں گی، ان شاء اللہ) 🎥


*خطبۂ صدارت*

اردو بزمِ خطابت مکمل ہونے کے بعد انگریزی کے پروگرام میں طلبہ کو شریک کر دیا گیا۔
پروگرام کے آخر میں مہتممِ جامعہ نے انگریزی زبان میں وقیع خطبۂ صدارت پیش کیا جس میں:  طلبہ کو انگریزی زبان کی دعوتی ضرورت اور ہندی، مراٹھی زبانوں کی اہمیت کو بھی تفصیل سے ذکر کیا۔

ساتھ ہی اپنا ایک خوشگوار ذاتی تجربہ بیان فرمایا👇

📍 بروز جمعرات، مؤرخہ 30 اکتوبر، مجلے گاؤں میں *جناب شیخ ظہیر سر کے فرزند کی تقریبِ نکاح* میں آپ کو خطاب کا موقع ملا۔
👥 تقریب میں تقریباً 2000 سامعین شریک تھے جن میں سے 300–400 برادرانِ وطن کے معزز و بااثر افراد بھی شامل تھے۔ آپ نے آسان اردو کے ساتھ ہندی، مراٹھی اور انگریزی الفاظ کو بر موقع استعمال کرتے ہوئے دعوتی مقصد کے تحت خطبۂ نکاح کی آیات پر خطاب فرمایا۔

💬 اس سے غیر مسلم سامعین نے بڑا اثر لیا اور بعد میں انفرادی ملاقاتوں میں اس کا اظہار کیا کہ *اسلام کے تصورِ نکاح کو صاف طور پر سمجھنے کا یہ پہلا موقع تھا۔*
*آپ نے فرمایا کہ سامعین اور ان کی زبانوں کی رعایت کرنے سے یہ اچھا اثر سامنے آیا۔*

🎧 آپ کا یہ 22 منٹ کا خطاب بڑا مفید اور لائقِ سماعت ہے۔
📺 ویڈیو لنک:
🔗 https://youtu.be/wHY1Yxdvn8I?si=NFJRRSpB6J97RVuc

شعبۂ نشر و اشاعت
جامعہ ابو الحسن علی ندوی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں تعزیتی نشست

جامعہ ابو الحسن (مالیگاؤں) میں سہ روزہ تربیتی نشست

*جمعیۃ الاصلاح کا چوتھا شاندار ثقافتی پروگرام*