جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں میں تحفظ عقائد کے سلسلۂ محاضرات کی چوتھی کڑی بعنوان فتنۂ غامدیت

مؤرخہ 22 اکتوبر 2025 مطابق 29 ربیع الثانی بروز بدھ بوقت ساڑھے 12 بجے، جامعہ ابو الحسن علی ندوی میں طلبہ و اساتذہ کے درمیان تحفظ عقائد کے سلسلہ محاضرات کا چوتھا پروگرام منعقد ہوا۔ اس علمی نشست میں جامعہ کے موقر استاذ مولانا محمد اطہر ندوی صاحب نے “فتنۂ غامدیت” کے عنوان پر پرمغز، مدلل اور فکر انگیز محاضرہ پیش فرمایا۔

مولانا نے اس فتنہ کے فکری پس منظر، فکری انحرافات اور اس کے خطرناک اثرات کو بڑی وضاحت اور دلنشینی کے ساتھ واضح کیا، اور نوجوانانِ امت کو قرآن و سنت کی روشنی میں راہِ حق پر استقامت اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔

محاضرہ کے نمایاں نکات و ذیلی عناوین:

جاوید احمد غامدی: فکری انحراف کا سرچشمہ
جاوید احمد غامدی کا تعارف اور فکری پس منظر
غامدی فکر اور اہلِ سنت کے بنیادی اختلافات
کیا امت کو “نئے اسلام” کی ضرورت ہے؟
رجوع الی القرآن، اتباعِ سنت، اعتماد بر سلف اور اعتصام بالجماعۃ — فتنوں کا حقیقی علاج
ہماری ترقی “آگے بڑھنے” میں نہیں بلکہ خیرالقرون سے تعلق جوڑنے میں ہے

یہ محاضرہ نہ صرف ایک فکری رہنمائی فراہم کرتا ہے بلکہ جدید فتنوں کے مقابلہ میں ایمانی بصیرت اور علمی استقامت کا پیغام بھی دیتا ہے۔
جلد ہی یہ محاضرہ جامعہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ العزیز
ش ن الف
جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں تعزیتی نشست

جامعہ ابو الحسن (مالیگاؤں) میں سہ روزہ تربیتی نشست

*جمعیۃ الاصلاح کا چوتھا شاندار ثقافتی پروگرام*