دسواں ثقافتی پروگرام: بعنوان 1)سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم2)عصر حاضر میں مسلمانوں کی پریشانیاں اور ان کا حل

دسواں ثقافتی پروگرام: بعنوان 
1)سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
2)عصر حاضر میں مسلمانوں کی پریشانیاں اور ان کا حل 
 

بتاریخ: 16 اکتوبر 2025، مطابق ٢٣ ربیع الثانی ١٤٤٧ ھ بروز جمعرات
مقام: جامعہ ابوالحسن علی ندوی، دیانہ مالیگاوں

الحمد للّٰہ رب العالمین!
جامعہ ابوالحسن علی ندوی، دیانہ مالیگاوں میں 16 اکتوبر 2025 بروز جمعرات کو شاندار، پُررونق اور روح پرور دسواں ثقافتی پروگرام تربیت اور تعلیمی ترقی کے جذبے کے ساتھ منعقد ہوا۔

یہ پروگرام جامعہ کے تربیتی و تعلیمی نظام کا نہایت اہم جزو ہے، جس کا مقصد طلبہ میں دینی شعور، اخلاقی تربیت اور فکری بیداری پیدا کرنا، نیز ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔


🌿 آغازِ پروگرام

پروگرام کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت خصوصی اول کے ایک خوش نوا طالبِ علم حافظ محمد مصعب نے حاصل کی۔
تلاوت کے بعد ایک نعتِ رسولِ مقبول ﷺ حافظ عبید الرحمن صاحب نے پیش کی
(کیوں چاند میں کھوئے ہو الجھے ہو ستاروں میں 
آقا کو میرے ڈھونڈو قرآن کے پاروں میں) 
جس کی دلکش اور روح پرور آواز نے سامعین کے دلوں کو ایمان و محبت سے معمور کر دیا۔

🌟 درجات وسطیٰ کا پروگرام
مرکزی عنوان: سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ

درجات وسطیٰ میں اعدادیہ اول و دوم اور خصوصی اول کے طلبہ شامل تھے ان طلبہ نے عشق و عقیدت سے سرشار دلوں کے ساتھ سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا۔
 
ان کے دلنشین اسلوب اور عقیدت سے لبریز تقاریر نے سامعین کے دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے لبریز کر دیا۔
درج ذیل عناوین پر تقاریر کیں ۔

1) محبت رسول اور رحمت عالم
2) خاتم الأنبياء انبیاء والمرسلین
3) نبی امی کے اخلاق حسنہ
4) عشق رسول کے تقاضے 
5) امن کا پیامبر

📚 درجات علیا کا پروگرام
مرکزی عنوان: عصرِ حاضر میں مسلمانوں کی پریشانیاں اور ان کا علاج

درجات علیا میں خصوصی ثانی و ثالث کے شامل تھے ان طلبہ نے عالمانہ انداز میں موجودہ دور کے اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔ اور درج ذیل عنوانات پر تقاریر پیش کیں ۔
1) عصر حاضر میں مسلمانوں کی پریشانیاں اور ان کا حل
2) موجودہ حالات میں ہندوستانی مسلمانوں کا کردار
3) عصر حاضر میں مسلم نوجوانوں کی ذمہ داریاں
4) 
تیرے صوفے ہیں افرنگی تیرے قالین ایرانی 
لہو مجھکو رلاتی ہے جوانوں کی تن آسانی
5) جدا ہو سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی 

انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں ان مسائل کا حل پیش کیا —
جس میں قرآن و سنت کی طرف رجوع، اتحاد و اتفاق، علم و عمل کی اہمیت، اور صبر و شکر کی عادت کو کلیدی اسباب کے طور پر بیان کیا گیا۔

طلبہ کے پُراثر کلمات نے حاضرین کے دلوں پر گہرا نقش چھوڑا، اور ماحول کو فکر و ایمان کی حرارت سے منور کر دیا۔




🏅 نمایاں طلبہ اور انعامات

درجات وسطیٰ:
🥇 قاضی خلیل الرحمٰن (خصوصی اول) — اول انعام
🥈 قاضی امان (خصوصی اول) — دوم انعام
🥉 محمد اسمعیل (اعدادیہ اول) — سوم انعام

درجات علیا:
🥇 حافظ محمد عمید (خصوصی ثانی) — اول انعام
🥈 حافظ مطیع الرحمن عبد الخالق (خصوصی ثانی) — دوم انعام
🥉 حافظ محمد معاذ (خصوصی ثانی) — سوم انعام



🎉 اختتامیہ

پروگرام کے اختتام پر مہتمم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم نے اپنے پُرمغز اور پُرخلوص کلمات میں طلبہ کی محنت و کارکردگی کو سراہا، انہیں مزید لگن اور اخلاص کے ساتھ آگے بڑھنے کی نصیحت فرمائی، اور کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

آخر میں دعا کے ساتھ یہ بابرکت و کامیاب تقریب ایمان و جذبے کی خوشبو بکھیرتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔

الحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک 

✍️ روداد نگار:
مولانا جمال ناصر ندوی
خادمُ التدریس، جامعہ ابوالحسن علی ندوی، دیانہ مالیگاؤں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں تعزیتی نشست

جامعہ ابو الحسن (مالیگاؤں) میں سہ روزہ تربیتی نشست

*جمعیۃ الاصلاح کا چوتھا شاندار ثقافتی پروگرام*