💫 جامعہ ابو الحسن علی ندوی میں دسواں ثقافتی پروگرام 💫


موضوع: سیرت النبی ﷺ
 مورخہ 15 اکتوبر، بروز جمعرات، جامعہ ابو الحسن علی ندوی،( دیانہ مالیگاوں) میں دسویں ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا مرکزی عنوان ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ تھا۔ طلبہ نے اس مبارک اور اہم موضوع پر نہایت محنت، شوق اور والہانہ انداز میں تقاریر پیش کرکے اپنی علمی و تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

پروگرام کو دو درجات، طبقۂ علیا اور طبقۂ وسطی، میں تقسیم کیا گیا تھا۔ طبقۂ علیا کا پروگرام جامعہ کی وسیع و کشادہ لائبریری میں، جب کہ طبقۂ وسطی کا پروگرام جامعہ کی خوب صورت مسجد میں منعقد ہوا۔

📚 طبقۂ علیا کا پروگرام

طبقۂ علیا کے پروگرام کی صدارت حافظ اطہر ملی صاحب نے فرمائی۔ پروگرام کا آغاز خصوصی ثانی کے طالب علم محمد ریحان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض خصوصی ثانی کے طالب علم حافظ محمد مرثد نے انجام دیے۔ تحریکِ صدارت انعام الحسن اور تائیدِ صدارت محمد فضل نے پیش کی۔ یہ دونوں طلبہ خصوصی ثانی کے طالب علم ہیں۔

📚 طبقۂ وسطی کا پروگرام

طبقۂ وسطی کے پروگرام کی صدارت حضرت مولانا اطہر ملی ندوی صاحب نے فرمائی۔ پروگرام کا آغاز اعدادیہ اولیٰ کے طالب علم شاہ راقب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جب کہ نظامت کے فرائض اسی درجے کے طالب علم محمد ایان نے انجام دیے۔ تحریکِ صدارت محمد عرفات اور تائیدِ صدارت حماد الرحمن نے پیش کی۔ دونوں طلبہ اعدادیہ اولیٰ سے تعلق رکھتے ہیں۔

دونوں پروگراموں میں طلبہ نے موضوع کی مناسبت سے بھرپور تیاری کے ساتھ اپنی تقاریر پیش کیں۔ سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو مؤثر اور پرجوش انداز میں اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ طلبہ کی خطابت، اندازِ بیان اور موضوع سے دل چسپی قابلِ تحسین رہی۔

پروگرام کے طبقہ علیا میں حکم کے فرائض مولانا عبد الرحیم نیازی ندوی صاحب اور طبقہ وسطی میں مولانا جمال ناصر ندوی صاحب نے انجام دیے۔ انہوں نے طلبہ کی تقاریر کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی علمی و تقریری خوبیوں اور قابلِ اصلاح پہلوؤں کی نشان دہی کی۔

🏆 نتائج

طلبہ کی کارکردگی اور تقاریر کے معیار کی بنیاد پر دونوں درجات کے نتائج حسبِ ذیل رہے:

طبقۂ علیا

🥇 اول انعام: محمد غزالی (خصوصی ثانی)

🥈 دوم انعام: حافظ عمید (خصوصی ثالث)

🥉 سوم انعام: حافظ زید (خصوصی ثانی)

🎖️ خصوصی انعام: ناظمِ جلسہ حافظ محمد مرثد

طبقۂ وسطی

🥇 اول انعام: محمد صادق (اعدادیہ اولیٰ)

🥈 دوم انعام: محمد صفوان (خصوصی اول)

🥉 سوم انعام: محمد طہ (اعدادیہ اولیٰ)

🎖️ خصوصی انعام: ناظمِ جلسہ محمد ایان

🎤 اصلاحی کلمات اور صدارتی خطاب

پروگرام کے اختتام پر حکم کے فرائض انجام دینے والے مولانا جمال ناصر ندوی صاحب نے طلبہ کی تقاریر میں پائی جانے والی غلطیوں اور کمزوریوں کی نشان دہی کی اور ان کی اصلاح کے لیے مفید رہنمائی فرمائی، تاکہ طلبہ آئندہ کے پروگراموں میں مزید بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔

بعد ازاں صدرِ محترم حضرت مولانا اطہر ندوی صاحب نے صدارتی خطاب فرمایا۔ آپ نے موقع کی مناسبت سے نہایت اہم اور بصیرت افروز باتیں ارشاد فرمائیں اور سیرتِ نبوی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ آپ کے خطاب میں طلبہ کے لیے علمی رہنمائی کے ساتھ سیرتِ طیبہ سے عملی رہنمائی حاصل کرنے کا پیغام بھی نمایاں تھا۔

آخر میں صدرِ محترم کی دعا پر پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

یہ ثقافتی پروگرام طلبہ کی علمی و ادبی تربیت، تقریری صلاحیتوں کے نکھار اور سیرتِ نبوی ﷺ سے وابستگی کو مضبوط کرنے کی ایک مفید اور قابلِ قدر کوشش ثابت ہوا۔

روداد نگار: مولانا جمال ناصر ندوی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌿 *جامعہ ابو الحسن میں اردو کا سالانہ تقریری مسابقہ*🌿

ساتواں ثقافتی پروگرام: "مسلمانوں کے عائلی قوانین: اعتراضات و جوابات

جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں میں ثقافتی پروگرام بعنوان عظمت صحابہ