ساتواں ثقافتی پروگرام: "مسلمانوں کے عائلی قوانین: اعتراضات و جوابات




*نعیم الرحمن ندوی* ✍️

مؤرخہ 24 جولائی 2025ء بمطابق 28 محرم الحرام 1447ھ بروز جمعرات، جامعہ ابوالحسن، مالیگاؤں میں ساتواں ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ ✨ اس پروگرام کا مرکزی موضوع *"مسلمانوں کے عائلی قوانین: اعتراضات و جوابات"* تھا ۔ پروگرام کی صدارت جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض خصوصی اول کے طالب علم حافظ محمد مرثد نے عمدہ تیاری اور مشق کے ساتھ انجام دیے۔ 🎙️

پروگرام میں 18 طلبہ نے حصہ لیا اور مرکزی موضوع کے تحت چار اہم ذیلی عناوین پر خطاب کیا :
1. نکاح و طلاق کا اسلامی نظام 💞  
2. یکساں سول کوڈ ⚖️📜  
3. اسلام میں عورتوں کے حقوق  
4. وقف ترمیمی بل 2024 🏛️📑  

*ممتاز طلبہ کی کارکردگی* 🏅  
پروگرام میں اول مقام عربی دوم کے طالب علم، شیخ شہباز نے حاصل کیا، جنہوں نے "نکاح و طلاق کا اسلامی نظام" پر پرجوش اور مدلل خطاب کیا۔ 🎤 دوسرا مقام خصوصی اول کے طالب علم حافظ محمد انس نے "نکاح و طلاق کے احکام" پر اپنی تقریر کے ذریعے حاصل کیا۔ 🥈 تیسرے انعام کے مستحق خصوصی ثانی کے طالب علم، حافظ محمد عمر قرار پائے، جنہوں نے "جہیز اور ہمارا معاشرہ" پر نہایت موثر انداز میں گفتگو کی۔🎯

*پروگرام کے حکم* 📝  
پروگرام کے حکم کے فرائض راقم الحروف (نعیم الرحمن ندوی) نے انجام دیے۔ اس میں طلبہ کی خطابتی صلاحیتوں کی ستائش کی گئی، ان کی خامیوں کی نشاندہی کی گئی، اور ممتاز طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ تینوں ممتاز طلبہ کو امتیازی انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ 🎁🏆 ناظم جلسہ حافظ محمد مرثد کو بھی بہترین نظامت کے لیے انعام سے نوازا گیا۔  

🪶 *صدارتی خطاب*   
پروگرام کے اختتام پر مہتمم جامعہ، حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم نے صدارتی خطاب کیا۔ انہوں نے شریک طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان طلبہ کو جو تقریر کی تیاری میں کمزور رہے، ناصحانہ تنبیہ کی۔ ان کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔  

*پروگرام کی اشاعت* 🎥  
ممتاز طلبہ کی تقریروں کو جامعہ ابوالحسن کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ 📹 دیگر طلبہ کی تقریریں بھی جلد ہی اس پلیٹ فارم پر شیئر کی جائیں گی۔ پروگرام کی ویڈیوز دیکھنے کے لیے یوٹیوب چینل کا لنک ملاحظہ فرمائیں 🔗👀



  

*شعبہ نشر و اشاعت* 📰  
جامعہ ابوالحسن علی ندوی، مالیگاؤں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں تعزیتی نشست

جامعہ ابو الحسن (مالیگاؤں) میں سہ روزہ تربیتی نشست

*جمعیۃ الاصلاح کا چوتھا شاندار ثقافتی پروگرام*