اشاعتیں

اکتوبر, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

💫 جامعہ ابو الحسن علی ندوی میں دسواں ثقافتی پروگرام 💫

موضوع: سیرت النبی ﷺ  مورخہ 15 اکتوبر، بروز جمعرات، جامعہ ابو الحسن علی ندوی،( دیانہ مالیگاوں) میں دسویں ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا مرکزی عنوان ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ تھا۔ طلبہ نے اس مبارک اور اہم موضوع پر نہایت محنت، شوق اور والہانہ انداز میں تقاریر پیش کرکے اپنی علمی و تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کو دو درجات، طبقۂ علیا اور طبقۂ وسطی، میں تقسیم کیا گیا تھا۔ طبقۂ علیا کا پروگرام جامعہ کی وسیع و کشادہ لائبریری میں، جب کہ طبقۂ وسطی کا پروگرام جامعہ کی خوب صورت مسجد میں منعقد ہوا۔ 📚 طبقۂ علیا کا پروگرام طبقۂ علیا کے پروگرام کی صدارت حافظ اطہر ملی صاحب نے فرمائی۔ پروگرام کا آغاز خصوصی ثانی کے طالب علم محمد ریحان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض خصوصی ثانی کے طالب علم حافظ محمد مرثد نے انجام دیے۔ تحریکِ صدارت انعام الحسن اور تائیدِ صدارت محمد فضل نے پیش کی۔ یہ دونوں طلبہ خصوصی ثانی کے طالب علم ہیں۔ 📚 طبقۂ وسطی کا پروگرام طبقۂ وسطی کے پروگرام کی صدارت حضرت مولانا اطہر ملی ندوی صاحب نے فرمائی۔ پروگرام کا آغاز اعدادیہ اولیٰ کے طالب علم شاہ راقب کی ت...