🌿 *جامعہ ابو الحسن میں اردو کا سالانہ تقریری مسابقہ*🌿
🌿 *جامعہ ابو الحسن میں اردو کا سالانہ تقریری مسابقہ*🌿
✍️ نعیم الرحمن ندوی
جامعہ ابو الحسن مالیگاؤں میں مؤرخہ یکم دسمبر 2025 مطابق 9 جمادی الثانی 1447، بروز پیر اردو تقریروں کا سالانہ مسابقہ طلبۂ جامعہ کے درمیان منعقد ہوا۔
🎙️ جس کی صدارت مہتمم جامعہ حضرت *مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم* نے فرمائی۔
مسابقے کی دو فرع تھی:
✨ اول — ابتدائی درجات عربی اول و دوم اور خصوصی اول
✨ ثانی — خصوصی ثانی اور خصوصی ثالث
اس مسابقے میں مقررِ خصوصی شہر مالیگاؤں کے مایہ ناز سپوت اور ملک کے نامور عالم دین *حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم* تھے۔
🎯 مسابقے کا مرکزی عنوان تھا: *"تفہیم شریعت اور اسلام پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات"*
طلبہ نے جوش و جذبے سے حصہ لیا، عمدہ تیاری، مدلل جوابات اور خوبصورت اندازِ بیان نے مسابقے کو چار چاند لگا دیئے۔ ✨🌙
📌 *عنوانِ مسابقہ کا مقصد*
اسلام پر اعتراضات کرنے والوں کے مدلل جواب دینے والے افراد تیار ہوں اور خود مسلمانوں کو بھی اعتراضات کے جوابات کا صحیح علم ہو، تاکہ کم علمی کی وجہ سے بدظنی اور ارتداد کا شکار نہ ہوں۔ اسی مقصد سے *"تفہیم شریعت"* کو عنوان منتخب کیا گیا۔
🎤 *اس مسابقے میں درج ذیل عنوانات پر تقریریں ہوئیں*
① اسلام امن و سلامتی کا نام ہے دہشت گردی کا نہیں
② اسلام کا فلسفہ جہاد
③ اسلام اور مسلمانوں پر دہشت گردی کا جھوٹا الزام
④ کیا اسلام تلوار سے پھیلا؟
⑤ اسلام میں تعددِ ازدواج
⑥ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی علیہ السلام کا نکاح
⑦ گوشت خوری: حقائق اور غلط فہمیاں
🎙️ نظامت:
دو طلبہ حافظ محمد معاذ (خصوصی ثانی) اور حافظ عبدالرحمن (خصوصی ثانی) نے دونوں فرع میں بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔
🏅 کل ساڑھے پانچ ہزار روپے سے زائد انعامات تقسیم ہوئے۔
📚 حکم کے فرائض اساتذہ جامعہ نے انجام دیئے۔
---------------------------
🏆 فرع اول (طبقہ وسطی) — امتیازی انعامات
🥇 اول انعام:
• محمد دانیال ابن عبدالمنان
🥈 دوم انعام:
• محمد مرثد ابن ساجد اختر
• محمد انس ابن محمد الیاس
🥉 سوم انعام:
• خلیل الرحمن ابن محمد طاہر
• محمد اسماعیل ابن محمد اسلام
• محمد ارشد ابن راجو شیخ
🎖️ تشجیعی انعام:
• شیخ ابرار الحق ابن شیخ طاہر
• قاضی امان ابن قاضی مکرم
• محمد فیضان ابن اسرار احمد
🏆 فرع ثانی (طبقہ علیاء) — امتیازی انعامات
🥇 اول انعام:
• حافظ باغوان عمید ابن عبدالغفار
🥈 دوم انعام:
• اشرف علی ابن یوسف علی
• محمد عفان ابن محمد سلطان
🥉 سوم انعام:
• حافظ مطیع الرحمن ابن حافظ عبدالخالق
• حافظ محمد عدنان ابن مولانا محمد صادق
• حافظ محمد دانش ابن عبدالخالق
🎖️ تشجیعی انعام:
• عمر فاروق مہابلیشور
• حافظ محمد امین ابن محمد ابراہیم
• حافظ جنید ابن شہاب الدین
📌 دونوں ناظمین جلسہ کو بھی خصوصی انعامات دیئے گئے۔
🌟 *مزید حوصلہ افزائی*
ادارہ خزیمہ بن ثابتؓ کے زیر اہتمام مسابقہ تفسیر و حدیث میں شریک طلبہ کو بھی انعامات دیئے گئے۔
📘 تفسیر: حافظ ابراہیم حمزہ پانچویں نمبر پر — ایک پیکٹ انعام
📗 حفظ حدیث: حافظ محمد سالم — 1100 روپے + پیکٹ انعام
🎁 *خصوصی انعام*
مقرر خصوصی *حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب* نے تمام شرکاء کو 100-100 روپے نقد انعام عنایت فرمائے۔
🌸 *مہمان مکرم کی آمد اور استقبال*
ساڑھے گیارہ بجے *حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب* جامعہ تشریف لائے۔
✨ پرتپاک استقبال، رداپوشی، گل پیشی، جامعہ کی وزٹ، اور طلبہ کی تقریریں سماعت فرمائیں۔
📚 *مہمانِ مکرم کا تعارف*
مولانا محمد اطہر ندوی صاحب نے نہایت ادبی اور مؤثر انداز میں تعارف پیش کیا۔
💎 *مولانا کا قیمتی خطاب*
پورے ایک گھنٹے مفصل، پُرجوش اور بلیغ خطاب! جس کی اہم باتیں
• مہتمم جامعہ سے ذاتی تعلق
• زمانہ طالب علمی کے واقعات
• کامیاب مقرر بننے کے اصول
• تقاضائے وقت کے مطابق تیاری
• تفہیم شریعت کی ضرورت و اہمیت
🎧 (خطاب فیض رحمانی چینل پر اپلوڈ کردیا گیا ہے)
*صدارتی کلمات*
*حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب* نے انتہائی اختصار کے ساتھ
• مہمان مکرم کے حالاتِ طالب علمی
• محنت، جدوجہد، انقیادِ شیخ
• طلبہ کو اخلاص و للّٰہیت کی تلقین
فرمائی۔
آخر میں دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
📢 شعبہ نشرو اشاعت
جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں