اشاعتیں

مئی, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نئے تعلیمی سال کا پہلا ثقافتی پروگرام

تصویر
جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں       شوال المکرم 1444ھ کے نصفِ آخر میں جامعہ ابو الحسن کا تعلیمی و تربیتی نظام جاری ہوا وہیں ماہ شوال کے آخری ہفتے میں اردو عربی اور انگریزی زبانوں میں تقریر و خطابت حمد و نعت وغیرہ کے پندرہ روزہ ثقافتی پروگراموں کا افتتاحی و تعارفی پروگرام بھی طلبا کے مابین ہوا اور اب ماہِ ذی القعدہ میں اسکا پہلا پروگرام منعقد ہوتے ہوئے یہ اہم اور زریں سلسلہ بھی بحمد اللہ شروع ہوچکا ہے۔       بروز جمعرات مؤرخہ ۴/ ذوالقعدہ ۱۴۴۴ھ مطابق 25/ مئی 2023ء جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں نئے تعلیمی سال کا پہلا ثقافتی پروگرام مہتمم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں ہوا۔ قدیم و جدید طلباء نے اختیاری موضوعات پر اردو زبان میں تقریریں کیں اور توقع سے بڑھ کر مظاہرہ کیا۔ تفصیلات پروگرام       پروگرام میں نظامت کے فرائض حافظ محمد یوسف (ممبئی، عربی دوم) نے انجام دیئے، حافظ ابو حذیفہ (خصوصی اول) کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا اور حافظ محمد بلال (خصوصی اول) نے نعت خوانی کی، حافظ محمد جنید (عربی دوم) اور حافظ محمد زید (عربی دوم) نے تحریک اور تائیدِ صدارت پیش کیا...