اشاعتیں

ستمبر, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حضرت مولانا قاری عرفان احمد صاحب ندوی حفظہ اللہ کی جامعہ ابو الحسن، مالیگاؤں آمد

تصویر
✍ نعیم الرحمن ندوی       شہر عزیز مالیگاؤں بڑا مردم خیز علاقہ رہا ہے اور اب بھی ہے، سونے چاندی کے کانوں کی طرح بہترین صلاحیتوں سے معمور شخصیتوں کو شہر اپنی آغوش میں پالتا، پوستا اور علم و دعوت کے افق پر پہنچاتا رہا ہے۔ اس چھوٹے سے شہر سے ہیرے جیسی قیمتی شخصیات ابھرتی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا عالمی و ملکی سطح پر منواتی رہی ہے۔ ایسے ہی انمول لعل و گوہر میں مالیگاؤں کے مایہ ناز فرزند، لندن کی قوۃ الاسلام مسجد میں 33 سالوں سے دینی خدمات انجام دینے والی اور اسی اسلامک سینٹر سے فریضہ دعوت ادا کرنے والی شخصیت حضرت مولانا قاری عرفان احمد صاحب ندوی حفظہ اللہ ہیں۔ آپ نے 29 اگست بروز منگل صبح گیارہ بجے جامعہ ابو الحسن مالیگاؤں میں قدم رنجا فرما کر تسکینِ قلب کا سامان فراہم کیا۔       مہتم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب کی معیت میں آپ نے جامعہ کی درسگاہ، لائبریری و ہاسٹل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جامعہ کے طلبہ واساتذہ؛ جامعہ کی مسجد سمیہؓ میں جمع ہو کر آپ کے گرانقدر خطاب سے مستفید ہوئے۔ مہتم صاحب نے مہمان مکرم کا شال پوشی و گل پیشی سے استقبال کیا۔ طلبہ جامعہ نے بھی مختصراً اپنی کارک...