اشاعتیں

جون, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

*جمعیۃ الاصلاح کا چوتھا شاندار ثقافتی پروگرام*

تصویر
✍️ *نعیم الرحمن ندوی*             جامعہ ابو الحسن علی ندوی، مالیگاؤں میں مورخہ 29 ذوالحجہ 1446ھ، مطابق 26 مئی 2025ء بروز جمعرات، جمعیۃ الاصلاح کے زیر اہتمام بزم خطابت اردو کا چوتھا ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کا مرکزی موضوع **"عظمت صحابہ رضی اللہ عنہم"** تھا، جس نے حاضرین کے دلوں کو گرمایا اور صحابہ کرام کی عظیم زندگیوں سے روشنی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔    پروگرام کی جھلکیاں              اس پروگرام میں عربی اول کے 5، عربی دوم کے 2، خصوصی اول کے 2 اور خصوصی ثانی کے 8 طلبہ، کل 17 طلبہ نے اپنی بہترین تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ہر طالب علم نے صحابہ کرام کے ایمان افروز تذکروں اور ان کی عظمت کے مختلف پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا۔   پروگرام کی صدارت مولانا محمد اطہر ندوی نے کی، جبکہ حکم کے فرائض راقم الحروف (نعیم الرحمن ندوی) نے انجام دیے۔ نظامت کی ذمہ داری خصوصی ثانی کے طالب علم توحید عالم باغبان نے بڑی خوش اسلوبی سے نبھائی۔ پروگرام اپنی ترتیب، نظم و ضبط اور طلبہ کی پُرجوش شرکت کی بدولت نہایت کامیاب رہا۔   ☘️🌿🍀🌿☘️🍀  *انعامی پوزیشنیں* طلبہ کی عمدہ کارکردگی ک...

*جامعہ ابوالحسن علی ندوی، مالیگاؤں میں فتنہ شکیلیت پر تفصیلی محاضرہ*

تصویر
جامعہ ابوالحسن علی ندوی (دیانہ مالیگاؤں) صرف ایک تعلیمی ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک معیاری تربیت گاہ بھی ہے جہاں ایک طرف یہ کوشش کی جاتی ہے کہ طلبہ دینی و عصری تعلیم میں ترقی کریں وہیں اس کے نظام و نصاب کا ایک اہم جزو طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت بھی ہے ، اسی کے پیش نظر امسال ابتداء سال میں جب جامعہ کے اساتذہ و منتظمین کے مابین مشورہ ہوا تو اس میں ایک بات یہ طئے پائی کہ امسال دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی ہدایت کے مطابق جامعہ میں ماہانہ تربیتی نشست باقاعدہ منعقد ہونی چاہیے جس میں اصلاحی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ تحفظ عقائد کے لئے مختلف فرق باطلہ سے متعلق محاضرات پیش کیے جائیں تاکہ طلبہ عزیز موجودہ دور کے فتنوں سے آگاہ بھی ہوں اور جب میدان عمل میں آئیں تو خلق خدا کی صحیح رہنمائی کا فریضہ انجام دے سکیں۔ یہ بات طے ہوگئی کہ ہر ماہ تعلیمی اوقات کے علاوہ کسی وقت یہ تربیتی پروگرام منعقد ہوگا اور ہر ماہ کوئی ایک استاذ ایک عنوان پر محاضرہ تیار کرکے طلبہ کے درمیان پیش کریں گے۔  سب سے پہلا محاضرہ وقت کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے فتنہ شکیلیت پر رکھا گیا اور اس کی ذمے داری راقم الحروف کے سپرد ہوئی۔ چنا...