*جامعہ ابوالحسن علی ندوی، مالیگاؤں میں فتنہ شکیلیت پر تفصیلی محاضرہ*



جامعہ ابوالحسن علی ندوی (دیانہ مالیگاؤں) صرف ایک تعلیمی ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک معیاری تربیت گاہ بھی ہے جہاں ایک طرف یہ کوشش کی جاتی ہے کہ طلبہ دینی و عصری تعلیم میں ترقی کریں وہیں اس کے نظام و نصاب کا ایک اہم جزو طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت بھی ہے ، اسی کے پیش نظر امسال ابتداء سال میں جب جامعہ کے اساتذہ و منتظمین کے مابین مشورہ ہوا تو اس میں ایک بات یہ طئے پائی کہ امسال دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی ہدایت کے مطابق جامعہ میں ماہانہ تربیتی نشست باقاعدہ منعقد ہونی چاہیے جس میں اصلاحی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ تحفظ عقائد کے لئے مختلف فرق باطلہ سے متعلق محاضرات پیش کیے جائیں تاکہ طلبہ عزیز موجودہ دور کے فتنوں سے آگاہ بھی ہوں اور جب میدان عمل میں آئیں تو خلق خدا کی صحیح رہنمائی کا فریضہ انجام دے سکیں۔ یہ بات طے ہوگئی کہ ہر ماہ تعلیمی اوقات کے علاوہ کسی وقت یہ تربیتی پروگرام منعقد ہوگا اور ہر ماہ کوئی ایک استاذ ایک عنوان پر محاضرہ تیار کرکے طلبہ کے درمیان پیش کریں گے۔ 
سب سے پہلا محاضرہ وقت کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے فتنہ شکیلیت پر رکھا گیا اور اس کی ذمے داری راقم الحروف کے سپرد ہوئی۔ چنانچہ بروز سنیچر بتاریخ ٢٥ ذوالحجہ ١٤٤٦ ھ مطابق ٢١ جون ٢٠٢٥ بعد نماز عشاء ساڑھے دس بجے جامعہ کی مسجد، مسجد حضرت سمیہ رض میں یہ نشست منعقد ہوئی اور طلبہ کے درمیان ایک تفصیلی محاضرہ *"فتنہ شکیلیت"* کے عنوان سے پیش کیا گیا ، تقریبا بارہ بجے نشست اپنے اختتام کو پہنچی ۔ 

*🔻محاضرے کے ذیلی عنوانات*🔻 
*عقیدہ ختم نبوت ،عقیدہ نزول عیسی اور عقیدہ ظہور مہدی کا تعارف اور اہمیت* 
*فتنہ شکیلیت اور شکیل بن حنیف کا تعارف* 
*حضرت مہدیؑ کا تعارف اور آپ سے متعلق متعدد احادیث* 
*حضرت عیسیؑ کا تعارف اور آپ سے متعلق متعدد احادیث* 
*بیان کردہ احادیث و علامات کی روشنی میں حضرت مہدیؑ، حضرت عیسیؑ اور شکیل بن حنیف کے مابین تقابل اور اس کے باطل دعاوی کا جائزہ* 
*دجال سے متعلق تفصیلی روایت اور اس کی روشنی میں شکیل بن حنیف کے دعاوی کا جائزہ* 
*شکیل اور شکیلیوں کی طرف سے دئیے جانے والے مغالطے اور ان کے جوابات* 
*شکیل اور اس کے متبعین کے بارے میں دارالافتاء دارالعلوم دیوبند کے فتوے کا خلاصہ* 
*شکیلیوں کی محنت کا طریقہ کار* 
*فتنہ شکیلیت کا مقابلہ اور اس سے امت کی حفاظت کا کیا طریقہ ہے* 
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور بنائے ہوئے نظام کے مطابق ہم کو اخلاص و استقامت کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کی توفیق بخشے ۔ آمین 

✍️ مفتی حفظ الرحمن عبدالقیوم مالیگانوی 
جامعہ ابوالحسن علی ندوی دیانہ مالیگاؤں 
٢٦ ذوالحجہ ١٤٤٦ ھ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں تعزیتی نشست

جامعہ ابو الحسن (مالیگاؤں) میں سہ روزہ تربیتی نشست

میں اپنے گھر کے در و بام چھوڑ جاتا ہوں