اشاعتیں

دسمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

🌿 *جامعہ ابو الحسن میں اردو کا سالانہ تقریری مسابقہ*🌿

تصویر
🌿 *جامعہ ابو الحسن میں اردو کا سالانہ تقریری مسابقہ*🌿 ✍️ نعیم الرحمن ندوی  جامعہ ابو الحسن مالیگاؤں میں مؤرخہ یکم دسمبر 2025 مطابق 9 جمادی الثانی 1447، بروز پیر اردو تقریروں کا سالانہ مسابقہ طلبۂ جامعہ کے درمیان منعقد ہوا۔ 🎙️ جس کی صدارت مہتمم جامعہ حضرت *مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم* نے فرمائی۔ مسابقے کی دو فرع تھی: ✨ اول — ابتدائی درجات عربی اول و دوم اور خصوصی اول ✨ ثانی — خصوصی ثانی اور خصوصی ثالث اس مسابقے میں مقررِ خصوصی شہر مالیگاؤں کے مایہ ناز سپوت اور ملک کے نامور عالم دین *حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم* تھے۔ 🎯 مسابقے کا مرکزی عنوان تھا: *"تفہیم شریعت اور اسلام پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات"* طلبہ نے جوش و جذبے سے حصہ لیا، عمدہ تیاری، مدلل جوابات اور خوبصورت اندازِ بیان نے مسابقے کو چار چاند لگا دیئے۔ ✨🌙 📌 *عنوانِ مسابقہ کا مقصد* اسلام پر اعتراضات کرنے والوں کے مدلل جواب دینے والے افراد تیار ہوں اور خود مسلمانوں کو بھی اعتراضات کے جوابات کا صحیح علم ہو، تاکہ کم علمی کی وجہ سے بدظنی اور ارتداد کا شکار نہ ہوں۔ اسی ...