جامعہ ابوالحسن میں تقریب پرچم کشائی بعدازاں کرکٹ ٹورنامنٹ
جامعہ ابوالحسن میں تقریب پرچم کشائی بعدازاں کرکٹ ٹورنامنٹ ✍ نعیم الرحمن ندوی بروز جمعرات 26 جنوری صبح کی اولین ساعتوں میں جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں کے وسیع کیمپس میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ راشٹریہ گیت کے ساتھ پرچم کو سلامی دی گئی۔ بعد ازاں حمد ونعت کے بعد اساتذۂ جامعہ نے خطاب کیا جس میں یومِ جمہوریہ کے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی، اہم باتوں کو پیش کیا گیا۔ مولانا جمال ناصر ندوی صاحب نے ناظمِ جلسہ ہونے کی حیثیت سے اور مفتی حفظ الرحمن قاسمی صاحب نے پہلے مقرر کی حیثیت سے جمہوریت کا مفہوم، ہمارے دستور کی اہم خصوصیات اور دستور میں دیئے گئے سات حقوق اور ان پر کتنا عمل ہو رہا ہے اور کس طرح ان کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔۔۔؟ ان تمام عناوین پر خطاب کیا۔ اللہ کا رنگ اور ترنگا ان کے بعد راقم الحروف (نعیم الرحمن ندوی) نے قومی جھنڈا ترنگا کے رنگوں کی خصوصیات اور ان کے پیغامات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ سبز رنگ ہریالی وشادابی کا پیغام دیتا ہے، سفید رنگ امن و شانتی کا درس دیتا ہے اور کیسری وزعفرانی رنگ سرفروشی اور جانبازی کا سبق سکھاتا ہے، اس لیے اس کے باشند...