اشاعتیں

اگست, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فضیلة الشیخ ابو صالح انیس لقمان الندوی کی جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں آمد

تصویر
روداد نگار: نعیم الرحمن ندوی        بروز منگل مؤرخہ 8/ اگست 2023ء مطابق 21 محرم الحرام 1445ھ، شہر عزیز مالیگاؤں کے علمی و فکری میدان کے قابل فخر سپوت، دارالعلوم ندوۃ العلماء کے فاضل شیخ ابو صالح انیس لقمان ندوی صاحب کی جامعہ ابوالحسن آمد ہوئی۔ آپ سے منسلک شخصیات میں آپ کے برادران؛ محترم جناب مسعود پینٹر اور محترم جناب اسلم صاحبان کی بھی تشریف آوری ہوئی۔ شہر کی علمی شخصیات میں مولانا ضیاء الدین ندوی اور مولانا ابوالفضل اورنگزیب ندوی صاحبان بھی تشریف فرما ہوئے۔ فضائے جامعہ ان علمی و فکری شخصیات کی آمد سے پُر رونق و پُربہار ہوگئی۔ خیر وبرکت بڑھ گئی جب آپ کے آئے قدم  آپ کی آمد بنی ہے وجہِ تسکینِ جگر       جامعہ کی وزٹ اور جامعہ کے نظامِ تعلیم و تربیت کا جائزہ لینے کے لیے مہمان مکرم ابو صالح صاحب نے جامعہ کی درسگاہ کا بنفس نفیس اک اک کلاس میں جا کر جائزہ لیا، لائبریری دیکھی، کتابوں کو دیکھا آخر میں کانفرنس ہال میں منتظر و مشتاق تمام طلبہ و اساتذہ سے گھنٹہ بھر طویل خطاب کیا۔      پروگرام مولانا محمد اطہر ندوی صاحب کی پرکشش نظامت و منفرد نقابت میں شروع ہوا۔ تلاوت قرآن اور نعت خوانی کے بعد مہم...

"جامعہ ابوالحسن علی ندوی میں ثقافتی پروگرام بعنوان "شہدائے اسلام

تصویر
روداد نگار : جمال ناصر ندوی بروز جمعرات مورخہ ۸ محرم الحرام ۱۴۴۵ھ مطابق 27 جولائی 2023ء جامعہ ابو الحسن علی ندوی مالیگاوں میں صبح گیارہ بجے شعبہ بزم ثقافت کے زیر اہتمام طلبہ جامعہ کے مابین پندرہ روزہ اردو تقریری پروگرام منعقد ہوا۔ اس کی صدارت مہتمم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب نے فرمائی۔ بزم میں شریک طلبہ نے شہدائے اسلام کے موضوع پر بہترین انداز میں تقریر پیش کی۔ *پروگرام کی تفصیلات:* نظامت : حافظ شیخ مجاہد (خصوصی ثالث ) تلاوت قرآن : حافظ عکاشہ (عربی اول ) نعت پاک : حافظ عمر فاروق (خصوصی اول ) تحریک صدارت : حافظ اجود حسان (خصوصی ثالث ) تائید صدارت : حافظ اسعد (خصوصی ثالث ) نظم : حافظ اجود حسان (خصوصی ثالث ) *مقررین:* ۱) حافظ ساجد (خصوصی اول) - شہدائے اسلام ۲) محمد آصف (عربی اول ) - شہادت ۳) حافظ محمد علی ( عربی اول) - یوم عاشوراء ۴) حافظ بلال (خصوصی اول) - شہداۓ اسلام ۵) حافظ مطیع الرحمن (عربی اول) - ماہ محرم الحرام ۶) حافظ زید (عربی دوم) - شہادت حسین ۷) حافظ شیخ عادل (عربی اول) - شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن ۸) حافظ ابوذر (عربی اول)- شہداے اسلام ۹) حافظ محمد عمر فار...