اشاعتیں

مئی, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

*طلبۂ جامعہ ابو الحسن کی امتیازی کامیابی

تصویر
  جامعہ ابو الحسن علی ندوی مالیگاؤں؛ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی شاخ ہے، اس کا الحاق اس معروف علمی و دینی درسگاہ سے ہونے کی وجہ سے طلبہ کو جامعہ میں تین سال پڑھنے کے بعد تیسرے سال خصوصی ثالث کا سالانہ امتحان ندوے میں ندوے کے تعلیمی معیار کے مطابق دینا ہوتا ہے، حقیقتاً یہ امتحان طلبہ کے ساتھ ساتھ ملحقہ شاخ کا بھی امتحان ہوتا ہے۔      جامعہ ابو الحسن کے مہتمم و اساتذہ کے لیے مقام شکر ہے کہ قبل رمضان 1445ھ_ 2024ء ندوے میں خصوصی ثالث کا امتحان دینے والے جامعہ کے تمام چھ طلبہ نہ صرف کامیاب ہوئے بلکہ فرسٹ ڈویژن سے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ فللہ الحمد ولہ الشکر _ وما توفیقنا إلا باللہ     نتائج ملاحظہ فرمائیں 🔝 ش ن الف  جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں

جامعہ ابو الحسن مالیگاؤں میں سہ روزہ تربیتی اور تعارفی نشست

تصویر
روداد نگار نعیم الرحمن ندوی      تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے۔ علم کا حصول کس طرح ہو؟ علمِ حاصل؛ کس طرح علم نافع بنے؟ معلومات کیسے معمولات میں تبدیل ہو؟ اس سمت میں رہنمائی طلبہ کے لیے ضروری ہے۔ جامعہ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو رہا ہے، قدیم طلبہ اونچے درجوں میں جا رہے ہیں، بڑی کتابیں، نئے مضامین سامنے آئیں گے، بڑی کتابیں اور نئے مضامین کیسے پڑھیں؟ ___ نئے طلبہ داخلِ مدرسہ ہوئے ہیں وہ اپنے سفرِ علم کا آغاز کس طرح کریں؟ ان کا حوصلہ بڑھانا اور عزم و ہمت کو مہمیز کرنا بھی ضروری ہے۔ انہیں اغراض و مقاصد کے پیش نظر بروز منگل تا جمعرات تین روز آخر کے دو پیریڈ اساتذۂ جامعہ کے طلبۂ جامعہ کے درمیان قیمتی خطابات ہوئے اور ان کی رہبری کی گئی، روداد پیش ہے۔ _____________________  تربیتی نشست میں خطابات کے عناوین  بروز منگل __ تین اساتذہ  نظامت مولانا محمد اطہر ندوی  1) مولانا محمد قاسم ندوی  مدرسے کا مقصد اور طلبہ کی قسمیں   2) مولانا جمال ناصر ندوی  اخلاص اور اختصاص  3) مفتی حفظ الرحمن قاسمی طلبہ کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں _____________________  بروز بدھ ___ تین اساتذہ نظامت مولانا محمد قاس...