*طلبۂ جامعہ ابو الحسن کی امتیازی کامیابی
جامعہ ابو الحسن علی ندوی مالیگاؤں؛ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی شاخ ہے، اس کا الحاق اس معروف علمی و دینی درسگاہ سے ہونے کی وجہ سے طلبہ کو جامعہ میں تین سال پڑھنے کے بعد تیسرے سال خصوصی ثالث کا سالانہ امتحان ندوے میں ندوے کے تعلیمی معیار کے مطابق دینا ہوتا ہے، حقیقتاً یہ امتحان طلبہ کے ساتھ ساتھ ملحقہ شاخ کا بھی امتحان ہوتا ہے۔
جامعہ ابو الحسن کے مہتمم و اساتذہ کے لیے مقام شکر ہے کہ قبل رمضان 1445ھ_ 2024ء ندوے میں خصوصی ثالث کا امتحان دینے والے جامعہ کے تمام چھ طلبہ نہ صرف کامیاب ہوئے بلکہ فرسٹ ڈویژن سے امتیازی کامیابی حاصل کی۔
فللہ الحمد ولہ الشکر _ وما توفیقنا إلا باللہ
نتائج ملاحظہ فرمائیں 🔝
ش ن الف
جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں