جامعہ ابوالحسن علی ندوی، مالیگاؤں میں مظاہرۂ قرأت و نعت خوانی کی روح پرور محفل

✨🌱💫🌱✨ ✍🏻 مولانا محمد اطہر ندوی جامعہ ابوالحسن علی ندوی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعیۃ الاصلاح کے زیر اہتمام پندرہ روزہ ثقافتی پروگرام کا شاندار آغاز 25 شوال المکرم 1446ھ مطابق 24 اپریل 2025ء بروز جمعرات مسجد حضرت سمیہؓ کے وسیع ہال میں ہوا۔ اس سلسلے کی پہلی کڑی مظاہرۂ قرأت و نعت خوانی کی بابرکت اور روحانیت سے لبریز نشست تھی، جس نے سامعین کے دلوں میں نور، محبت اور عقیدت کی چنگاریاں روشن کر دیں۔ ✨ پروگرام کا آغاز جامعہ کے طالب علم حافظ عفان (خصوصی ثانی، مالیگاؤں) کی پرسوز اور خوش الحان قرأت سے ہوا، جس نے محفل کو آغاز ہی سے ایک نورانی رنگ عطا کیا۔ اس کے بعد حافظ محمد سالم (خصوصی ثانی) نے بحیثیت ناظم جلسہ تمہیدی گفتگو پیش کی، جو نہ صرف آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہ، اور عشقِ رسول پر مبنی اشعار سے مزین تھی بلکہ ایک صالح فکر کی حامل تھی۔ اس تمہید نے پورے پروگرام کی روحانی بنیادوں کو استوار کر دیا۔ 💫 پروگرام میں تحریکِ صدارت حافظ شعیب (خصوصی ثالث، اورنگ آباد) نے پیش کی، جس کی تائید محمد ریحان (خصوصی ثانی، ناسک) نے کی۔ محفل کی صدارت جامعہ کے مہتمم مولانا جمال عارف ندوی...