اشاعتیں

جون, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آپ آئے تو بہاروں نے لٹائی خوشبو

تصویر
🌴🌴🌴🌴🌴 *آپ آئے تو بہاروں نے لٹائی خوشبو* *پھول تو پھول ہیں کانٹوں سے بھی آئی خوشبو* ازقلم : محمد اطہر ندوی ابن مقبول اختر قاسمی (استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں) اشہبِ قلم کے شہسوار صاحبِ طرز ادیب بے باک صحافی ماہر مدرس مثالی معلم بہترین منتظم قلم اٹھائیں تو آنکھوں کا نور بنے لب کھولیں تو دل کو سرور ملے زبان و بیان میں مرجع اسلوب و طرزِ ادا میں سند پابندئ وقت میں مثالی اخلاق و کردار میں بے مثال  اکابر کے معتمد  اصاغر کے مربی  اقلیمِ علم کے تاجور  میدانِ عمل کے فاتح دل نواز شخص نہیں شخصیت بلکہ شخصیت ساز  خوش گفتار  صاحبِ کردار عزم و ہمت کے بلند مینار نرم دم گفتگو، گرم دم جستجو *حضرت مولانا ڈاکٹر سعیدالرحمن اعظمی ندوی صاحب( مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، انٹیگرل یونیورسٹی کے سابق چانسلر، عالمی رابطہ ادب اسلامی کے رکن، البعث السلامی کے مدیر، جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں کے مُشرفِ اعلی)*  کی مالیگاؤں آمد پر *ہم طلبہ و اساتذۂ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ( شاخ دارالعلوم ندوۃ العلماء)* آنکھوں میں دیدار کے خواب سجائے  زبان سے خوش ...

جامعہ ابوالحسن کے طلبہ کی دسویں اور بارہویں میں شاندار کامیابی

تصویر
قیامِ جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں کے بنیادی مقاصد میں یہ بات شامل ہے کہ ایسے علماء تیار کیے جائیں جو دینی علوم میں مہارت کے ساتھ ساتھ عصری علوم سے بھی خوب واقف ہوں۔ جو زمانے کے نبض شناس ہوں اور داعیانہ کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت و استعداد کے حامل ہوں۔ اسی مقصد سے جامعہ میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا نظام بھی جاری ہے۔ گذشتہ کی طرح امسال بھی طلبہ جامعہ نے دسویں اور بارہویں میں شاندار کامیابی حاصل کیں۔  جامعہ سے دسویں پاس کرنے والے :   1) محمد اجود ابن مولانا محمد فاروق ندوی %81.80   2) شیخ سمیر ابن شیخ محسن % 82.20 جامعہ سے بارہویں پاس کرنے والے طلبہ :  1) ضیاء الرحمن محمد یاسین _ % 54.50 2) محمد نعیم شفیق احمد _ % 50.83 3) محمد حسان مومن عبدالودود % 64.00         جامعہ میں گریجویشن سال اول اور سال دوم میں شریک طلبہ عنقریب جون 2022ء کے اخیر میں جن کے امتحانات ہونے ہیں۔  بی اے سال اول (F.Y.B.A) کے طلبہ : 1) شیخ مجاہد شیخ ضمیر 2) شیخ عزیر عبدالستار 3) پرویز عالم محمد فاروق 4) عبدالماجد ناصر خان 5) شیخ تنویر شیخ الیاس بی اے سال دوم (S.Y.B.A) کے طلبہ : 1) اسجد کمال...

بزم ثقافت کا افتتاحی پروگرام

تصویر
    مورخہ 24 شوال المکرم 1443ھ مطابق 26 مئی 2022ء بروز جمعرات نئے تعلیمی سال میں جامعہ ابوالحسن علی ندوی کی بزم ثقافت کا افتتاحی پروگرام جامعہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔        قدیم و جدید طلبہ نے قرأت، نعت اور تقاریر میں حصہ لیا۔ اس کے بعد اساتذۂ کرام میں مولانا محمد اطہر ندوی (رئیس اللجنة الثقافية) نے ثقافتی پروگراموں کی غرض و غایت اور تعارف بیان کیا۔ سال گذشتہ کے قدیم طلبہ کی نمایاں کارکردگی کا مؤثر جائزہ پیش کیا اور اس ضمن میں نئے طلبہ کو خوب شوق و رغبت دلائی۔ النادی العربی:       اس سال جامعہ کے ثقافتی پروگراموں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ عربی تقریروں کے لیے "النادی العربی " اور اردو تقریر و خطابت کے لیے "بزم خطابت" دو شعبے بنائے گئے۔ النادی العربی کے لیے جامعہ کے مؤقر استاذ مفتی محمد کاظم ملی ندوی صاحب کو ذمہ دار بنایا گیا۔ مفتی صاحب معہد ملت کے مایہ ناز استادِ ادب عربی حضرت مولانا اشتیاق ضمیر ملی ندوی صاحب کے لائق و فائق فرزند ہیں۔ مفتی صاحب کی عربی تحریر و تکلم میں پختہ صلاحیت و استعداد پیدا کرنے میں حضرت مولانا کی خصوصی توجہات صَرف ہوئیں۔ جس کے سبب ...