آپ آئے تو بہاروں نے لٹائی خوشبو



🌴🌴🌴🌴🌴

*آپ آئے تو بہاروں نے لٹائی خوشبو*
*پھول تو پھول ہیں کانٹوں سے بھی آئی خوشبو*

ازقلم : محمد اطہر ندوی ابن مقبول اختر قاسمی (استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں)

اشہبِ قلم کے شہسوار
صاحبِ طرز ادیب
بے باک صحافی
ماہر مدرس
مثالی معلم
بہترین منتظم
قلم اٹھائیں تو آنکھوں کا نور بنے
لب کھولیں تو دل کو سرور ملے
زبان و بیان میں مرجع
اسلوب و طرزِ ادا میں سند
پابندئ وقت میں مثالی
اخلاق و کردار میں بے مثال
 اکابر کے معتمد
 اصاغر کے مربی
 اقلیمِ علم کے تاجور
 میدانِ عمل کے فاتح دل نواز
شخص نہیں شخصیت بلکہ شخصیت ساز
 خوش گفتار
 صاحبِ کردار
عزم و ہمت کے بلند مینار
نرم دم گفتگو، گرم دم جستجو

*حضرت مولانا ڈاکٹر سعیدالرحمن اعظمی ندوی صاحب( مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، انٹیگرل یونیورسٹی کے سابق چانسلر، عالمی رابطہ ادب اسلامی کے رکن، البعث السلامی کے مدیر، جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں کے مُشرفِ اعلی)*

 کی مالیگاؤں آمد پر

*ہم طلبہ و اساتذۂ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ( شاخ دارالعلوم ندوۃ العلماء)* آنکھوں میں دیدار کے خواب سجائے
 زبان سے خوش آمدید کے نغمات کا ورد کیے
 لبوں پر تشکر کے الفاظ رکھے
 ہاتھوں میں عقیدت و محبت کے گلدستے لیے
دیدہ و دل فرش راہ کیے
 قلب کی اتھاہ گہرائیوں سے استقبال کرتے ہیں۔

حضرت والا کی مالیگاؤں آمد پر ان سے فیضیاب ہونے والوں نے کیسا نصیبہ پایا ہے! جو ایسی عظیم المرتبت شخصیت سے فیض اٹھا رہے ہیں! 
حضرت کی مالیگاؤں آمد کسی نعمتِ غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے، کوئی کہنے والا یہ کہے تو اپنے قول میں حق بجانب ہوگا کہ

*آنے والی نسلیں رشک کریں گی تم پر ہم عصرو*
*جب یہ کہو گے تم ان سے ہم نے سعید کو دیکھا ہے*

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت والا کے سایۂ عاطفت کو ہم پر تا دیر قائم رکھے اور حضرت کی مالیگاؤں آمد پر ہمیں ان سے استفادے کی توفیق عطا فرمائے۔
 آمین ثم آمین

*پیشکش :جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں میں ثقافتی پروگرام بعنوان علم اور اہل علم کا مقام

جامعہ ابو الحسن مالیگاؤں میں سہ روزہ تربیتی اور تعارفی نشست

جامعہ ابو الحسن میں بزم خطابت کا تیسرا پروگرام بعنوان "اسلامی عبادتیں اور تہذیب نفس"