عظیم الشان مسابقۂ نعت النبی ﷺ
جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں عظیم الشان مسابقۂ نعت النبی ﷺ ✍ نعیم الرحمن ندوی بروز جمعرات مؤرخہ 21/ جولائی 2022ء مطابق 21/ ذی الحجہ 1443ھ، بزم ثقافت جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں کے زیر اہتمام طلبۂ جامعہ کے مابین عظیم الشان مسابقۂ نعت النبی ﷺ کا انعقاد ہوا۔ اسمعیل میرٹھی صاحب نے کہا ہے ؛ محمدؐ کی محبت دینِ حق کی شرطِ اول ہے اسی میں ہو اگر خامی تو ایماں نامکمل ہے یہی عشقِ نبیؐ ہے جس سے دین و ایمان نہ صرف مکمل ہوتا ہے بلکہ اس کے زندہ اور باقی رہنے کی ضمانت بھی ہے۔ ذات نبیؐ سے یہی محبت تھی، عشق تھا کہ صحابہؓ نے اپنی جانوں کا نذرانہ نبیؐ کے قدموں پر پیش کر دیا اور دین کی بقا کا سامان کر گئے۔ جنگ احد میں نبی علیہ الصلاۃ والسلام کی ایک پکار پر کہ "کون مجھ پر جان دیتا ہے؟" زیادہ بن سکنؓ پانچ انصاری صحابہ کو لے کر دشمنوں کے سامنے کھڑے ہوئے اور لڑتے ہوئے ایک ایک کر کے سبھی شہید ہوگئے۔ جب ان کا مبارک لاشہ نبی علیہ السلام کے پاس لایا گیا تو آخری سانسوں کی بچی قوت کو مجتمع کرتے ہیں اور اپنے منھ کو نبی کے قدموں پر رکھ کر جان جانِ آفریں کے سپرد کر دیتے ہیں۔ بچہ ...