عیدالاضحی کے موقع پر جامعہ ابوالحسن علی ندوی ( دیانہ) کا تعاون کریں


عیدالاضحی کے موقع پر جامعہ ابوالحسن علی ندوی ( دیانہ) کا تعاون کریں

🌳🐪🐫🐃🐑🐐🐏
      📣 الحمدللہ جامعہ ابوالحسن علی ندویؒ (جامعہ نگر ، دیانہ) شہر مالیگاؤں کا ایک مؤقر دینی ادارہ بن چکا ہے جہاں شعبۂ عالمیت ، شعبۂ حفظ ، شعبۂ مکاتب اور شعبۂ عصری تعلیم جیسے متعدد شعبۂ جات جاری ہیں۔ یہ ادارہ علومِ اسلامیہ اور عصری تعلیم کا ایک حسین سنگم ہے۔ الحمدللہ جامعہ میں بورڈنگ کے ساتھ تعلیم و تربیت کا مکمل نظم ہے۔ مالیگاؤں کے علاوہ مہاراشٹر بھر کے متعدد علاقوں کے طلبہ فیض یاب ہورہے ہیں۔ جمیع شعبۂ جات میں طلبہ کی تعداد امسال 635 ہے۔ 50 طلباء بورڈنگ میں رہ رہے ہیں جن پر صرف مطبخ کا ماہانہ خرچ ایک لاکھ روپیے ہے۔
         🏬 اقامتی درسگاہ کی شکل اختیار کرلینے کے بعد اب جامعہ ابوالحسن کا بجٹ دو چند ہوچکا ہے۔ اہلیانِ شہر مالیگاؤں سے خصوصاً اور جمیع برادرانِ اسلام سے عموماً گذارش ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پرجب آپ تقرب الی اللہ کی نیت سے اپنے جانوروں کی قربانی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں پیش کر رہے ہیں تو اس موقع پر آپ مدارسِ دینیہ کو فراموش نہ کریں کہ ان مدارس کی بقاء و استحکام میں مسلمانانِ ہند کی بقاء و استحکام پوشیدہ ہے۔ ملک کے موجودہ حالات میں اگر آج مدارسِ دینیہ کمزور ہوجاتے ہیں تو ہندوستانی مسلمانوں کاایسا ناقابلِ تلافی نقصان ہوگاکہ کئی دہائیوں تک اس کی تلافی نہ ہوسکے گی۔
      🔷 اس لئے آج جبکہ ہم قانونی دشواریوں اور اقتصادی بحران کے باعث چرمِ قربانی کے ذریعے مدارس کا براہِ راست تعاون نہیں کرسکتے ہیں توعطیات کی شکل میں نقد رقومات سے ضرور تعاون کریں بڑےکے چمڑے کے عوض میں ایک ہزار روپیے اور بکرے کے چمڑے کے عوض میں پانچ سو روپیوں کا عطیہ ضرور دیں۔ آپ کی یہ فراخ دلی مدارس دینیہ کو مضبوط کرے گی ان شاء اللہ۔ جامعہ ابوالحسن ؒ آپ کے عطیات، صدقات و زکوٰۃ کا مستحق ہے کہ اس ادارے نےدیانہ جیسے علاقے میں کام کی شروعات کی ہے جہاں متعدد چیلینجز کا سامنا ہے۔ نیز علاقے میں کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
آپ براہِ راست جامعہ کے اکاؤنٹ میں بھی رقم ڈال سکتے ہیں۔ 

🎴 جامعہ ابوالحسنؒ کا تعاون کرنے کے لئے مندرجہ ذیل حضرات سے رابطہ کریں : 📞
۱) مولانا جمال عارف ندوی ( مہتممِ جامعہ ، ٹینشن چوک ، نزد ندوی لائبریری) 9372721363
۲) حافظ محمد اطہر ملی (امام مسجد انوارِ مدینہ ، نور باغ) 9823341962
۳) مولانا جمال ناصر ندوی (نیا آزاد نگر) 9028180693
۴) مولانا ساجد خان ندوی ( امام مسجد بلال ؓ،گلشن آباد) 9028751617
۵) مولانا نعیم الرحمن ملی (امام مسجدعثمان بن عفانؓ ، گلشیر نگر) 9028842672
۶) مفتی محمد کاظم ندوی ( امام مسجد محمودالحسن ،رمضان پورہ) 7058083774
۷) مولانا محمد مدثر ملی (گلشنِ زینب) 7276744690
۸) مولانا محمد اطہر ندوی ( ثناءاللہ نگر ) 8149499815
۹)جناب شعیب انجم سَر ( قلعہ) 9145382018
۱۰) مفتی حفظ الرحمن اشاعتی ( امام مسجد بتول ابراہیم ، اخترآباد) 9970959176  
۱۱) حافظ محمد عرفان صاحب ( امام مسجد رابعہ امین،نزد جامعہ ابوالحسن ؒ ، دیانہ ) 8554825212
۱۲) مولوی محمد قاسم ندوی (رضا چوک) 8956144563

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں میں ثقافتی پروگرام بعنوان علم اور اہل علم کا مقام

جامعہ ابو الحسن مالیگاؤں میں سہ روزہ تربیتی اور تعارفی نشست

جامعہ ابو الحسن میں بزم خطابت کا تیسرا پروگرام بعنوان "اسلامی عبادتیں اور تہذیب نفس"