*جامعہ ابو الحسن علی ندوی میں تیسرا ثقافتی پروگرام بعنوان عید الاضحٰی اور قربانی
بروز جمعرات مؤرخہ 3/ ذوالقعدہ 1444ھ مطابق 22/ جون 2023ء جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں نئے تعلیمی سال کے تیسرے ثقافتی پروگرام کا انعقاد استاذ جامعہ ابو الحسن مفتی حفظ الرحمن صاحب حفظہ اللہ کی زیر صدارت عمل میں آیا،جس میں ۱5 طلباء نے عید الاضحٰی سے متعلق مختلف موضوعات پر اردو زبان میں تقریریں کیں اور توقع سے بڑھ کر مظاہرہ کیا۔
اسیطرح مؤرخہ 3/ ذوالقعدہ 1444ھ مطابق 22/ جون 2023ء کو ہی صبح 9/بجے معتمد تعلیمات جامعہ ابوالحسن مولانا جمال ناصر صاحب حفظہ اللہ کی صدارت میں انگلش اسپیچ کا پہلا پروگرام بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا ۔جس میں تقریباً 10 طلباء نے شرکت کرنے کے بعد اپنی اسپیچس نہایت ہی شاندار لب و لہجہ میں پیش کی۔
*تفصیلات پروگرام*
نظامت : شاہ مزمل (پنویل،خصوصی ثالث)
قرأت : حافظ شیخ ابو ذر (عربی اول)
نعت : حافظ اشرف(خصوصی اول)
تحریک صدارت: حافظ اسعد (خصوصی ثالث)
تائید صدارت : حافظ ابراہیم (عربی دوم)
*مقررین اور ان کے عناوین*
سیرت النبی کے اس پروگرام میں 15 طلبہ نے حصہ لیا۔
1) حافظ عادل (عربی اول، مالیگاؤں) عید الاضحٰی کی تاریخی حیثیت
2) حافظ عثمان (خصوصی اول، مالیگاؤں) حضرت خلیل علیہ السلام اور قربانی
3) حافظ سید آصف(عربی اول) عید الاضحٰی
4) محمد بلال (خصوصی اول) حضرت ابراہیم علیہ السلام
5) حافظ شیخ مدثر (عربی اول) عید الاضحٰی
6) حافظ شیخ ابو ذر (خصوصی اول) قربانی اور حج
7) حافظ زکریا (خصوصی اول) حضرت خلیل علیہ السلام اور قربانی
8) حافظ انس (خصوصی ثانی) قربانی
9) حافظ ابو بکر اسماعیل (خصوصی ثانی) قربانی
10) حافظ ابو حذیفہ (خصوصی اول، مالیگاؤں) قربانی کا مقصد
11) حافظ علی (عربی اول) قربانی کا مقصد
12) محمد جنید (عربی دوم، مالیگاؤں) قربانی کا مقصد
13)حافظ وسیم (عربی اول،مالیگاؤں) قربانی کے چند اہم مسائل
14) حافظ عبد المعز (عربی اول) قربانی کے چند اہم مسائل
15) حافظ مطیع الرحمن (عربی اول ، مالیگاؤں)قربانی کا مقصد
*امتیازی طلبہ*
طلبہ کا پروگرام مکمل ہونے کے بعد مولانا محمد قاسم صاحب نے تقاریر کا تجزیہ پیش کیا، طلبہ کی تقریر کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں مولانا ہی نے انعام کے مستحق طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔
اول انعام کے حقدار
حافظ انس (خصوصی ثانی)
دوم انعام کے حقدار
حافظ شیخ عادل(عربی اول، مالیگاؤں)
سوم انعام حقدار
حافظ وسیم (عربی اول، مالیگاؤں)
________________
انعامات کے اعلانات اورتقسیم کے بعد صدر مجلس مفتی حفظ الرحمن قاسمی صاحب کو خطبہ صدارت کیلئے مدعو کیا گیا۔
*خطبہ صدارت*
صدر مجلس مفتی حفظ الرحمن صاحب قاسمی نے اول تو شرکت کرنے والے طلباء کو مبارکبادی سے نوازا ۔اور پھر کہا کہ اس موقع پر ہمیں جاننا چاہئے کہ قربانی سے ہمیں کیا پیغام ملتا ہے اور قربانی کی حقیقت کیا ہے۔اگر اسکا علم ہم کو ہوجائےتو ہمارے سامنےقربانی پر ہونے والے اشکالات و اعتراضات کا ہم بخوبی جواب دے سکتے ہیں۔نیز قربانی پر ہونے والے انتہائی اہم اشکال "قربانی جانور کی سرکشی ہے،جانور ذبح کرنے کی بجائے اتنا ہی پیسہ رفاہی کاموں میں لگا دینا چاہئے وغیرہ"کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم شریعت کے احکامات کو اپنی عقل کی کسوٹی پر نہیں پرکھتے، لہذا شریعت کا کوئی بھی حکم ہو چاہے ہمیں بات سمجھ میں آئے یا نہ آئے ہم کو اسے تسلیم کرنا ہے اسی کو بندگی اور اسی کو عبدیت کہا جاتا ہے اور یہی سبق ہمیں ابو الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام کے واقعے سے ملتا ہے۔ اور پھر قربانی کے چند اہم مسائل پر توجہ دلاتے ہوئے اپنے خطبے کا اختتام فرمایا
خطبہ صدارت کے بعد دعا پر پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا
شعبہ نشر واشاعت
جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں