جامعہ ابو الحسن میں بزم خطابت کا تیسرا پروگرام بعنوان "اسلامی عبادتیں اور تہذیب نفس"



   جامعہ ابو الحسن میں بزم ثقافت کا تیسرا پروگرام مفتی حفظ الرحمن قاسمی صاحب کی صدارت میں بروز جمعرات مؤرخہ 13 جون 2024ء مطابق ۶ ذوالحجہ ۱۴۴۵ھج مذکورہ بالا عنوان سے منعقد ہوا، شریک بزم طلبہ نے اردو میں تقریریں کی۔

 پروگرام کی تفصیلات :
     نظامت کے فرائض حافظ نوید الرحمن متعلم خصوصی ثانی نے انجام دی، تلاوت قرآن حافظ محمد انس متعلم خصوصی ثالث نے کی، نعت خوانی سے شیخ عادل متعلم اعدادیہ دوم نے کی، تحریک و تائید صدارت محمد عفان اور محمد عثمان خصوصی ثانی کے طلبہ نے انجام دیئے۔

مقررین اور عناوین :
     اس بزم میں 14 طلبہ نے حصہ لیا اور تقریریں کی
1) محمد اسد _ اسلام 
2) سمیر _ قربانی کا مقصد 
3) عبدالرحمن _ قربانی اور حج 
4) محمد عمید _ عید الاضحی
5) شیخ حذیف _ حج
6) محمد ایان _ نماز کی اہمیت و فضیلت 
7) محمد عدنان _ نماز ایک اہم دینی فریضہ 
8) محمد ذیشان _ نماز کی اہمیت 
9) محمد امان _ زکوۃ
10) ابرار الحق _ عید الاضحی کا پیغام 
11) پٹھان نعمان _ فضیلت زکوۃ اور صدقہ 
12) محمد سہیل _ انفاق فی سبیل اللہ کی اہمیت 
13) محمد مطیع الرحمن _ نماز 
14) محمد امین _ نماز کی اہمیت

 امتیازی طلباء :
     تقریریں مکمل ہونے کے بعد راقم الحروف (نعیم الرحمن ندوی) نے طلبہ کی تقاریر کا تنقیدی جائزہ پیش کیا اور زبان و ادا کی کمزوریوں پر متنبہ کیا، آخر میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے ممتاز طلبہ کا نام پیش کیا۔
اول انعام _ حافظ محمد عدنان (خصوصی اول)
دوم انعام _ محمد عمید (خصوصی اول)
سوم انعام _ عبدالرحمن (اعدادیہ دوم) 

مسنون طریقۂ قربانی کی عملی مشق :
      پروگرام کے آخر میں تمام طلبہ کے سامنے ہر سال کی طرح امسال بھی قربانی کے موقع پر " قربانی کے مسنون طریقے کی عملی مشق " پیش کی گئی، اس میں اعدادیہ دوم کے چار طلبہ نے حصہ لیا، ۱) شیخ عادل نے بزرگ عالم دین کا کردار اپنایا اور بقیہ طلبہ کی رہنمائی کی، ۳) سید آصف اور ۴) محمد دانش دونوں طلبہ نے قریشی صاحبان کا کردار پیش کیا، جانور کو تپائی، تکیے اور چادر سے تیار کیا، طلبہ کے سامنے لایا، مسنون طریقے پر لٹایا اور جانور کو ذبح ہونے تک کَس کے پکڑے رکھا۔ ۴) حافظ محمد عکاشہ نے ذبح کرنے والے مولوی صاحب کا کردار پیش کیا اور چھری لیکر مسنون طریقے پر ذبح کیا۔
    چاروں طلبہ نے دلچسپ انداز میں پروگرام پیش کیا، مہتمم صاحب جگہ جگہ مزید رہنمائی اور وضاحت بھی فرماتے رہے۔

 حکم کے تاثرات : 
     بزم ثقافت کے پروگراموں سے مشقِ خطابت کے ساتھ ساتھ اصلاح و تربیت بھی مقصود ہوتی ہے، اسی نقطۂ نظر سے ایک جامع عنوان " تہذیب نفس میں اسلامی عبادتوں کا کردار " طے ہوا۔ نماز، روزہ، حج، زکوۃ اور قربانی ان تمام عبادتوں سے غرض و مقصد نفسِ انسانی کی اصلاح اور تزکیہ ہے۔ بزم میں حکم کے فرائض انجام دینے والے راقم الحروف نے اسی غرض و مقصد کو وضاحت اور اختصار کے ساتھ بیان کیا۔

 خطبہ صدارت :
     تقریری پروگرام اردو اور انگریزی دو جگہ جاری تھا، مہتمم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی دامت برکاتہم انگریزی تقریروں کے پروگرام "بزمِ مولانا محمد علی جوہرؒ " کی صدارت فرما رہے تھے۔ اردو پروگرام مکمل ہو جانے کے بعد طلبہ انگریزی کے پروگرام میں شریک ہو گئے، مہتمم صاحب نے صدارتی خطبہ انگریزی زبان میں دیا جس کی رپورٹ انگریزی ہی میں پیش ہوگی۔ آخر میں کچھ اردو میں تلخیص پیش کی، اور سفر سے متعلق اہم ہدایتیں دی، چھٹی کا اعلان کیا۔

تعطیل کب تک؟ :
      جامعہ ابو الحسن میں آٹھ روز تعطیل رہے گی۔ 14 جون سے 21 جون تک، 22 جون بروز سنیچر سے جامعہ حسب سابق سارے نظام کے ساتھ جاری ہوجائے گا۔ ان شاءاللہ العزیز 





تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں میں ثقافتی پروگرام بعنوان علم اور اہل علم کا مقام

جامعہ ابو الحسن مالیگاؤں میں سہ روزہ تربیتی اور تعارفی نشست