*آٹھواں ثقافتی پروگرام: "جنگ آزادی ہند میں علماء کرام کی بے مثال قربانیاں"*
✍🏼 *حفظ الرحمن عبدالقیوم قاسمی*
مؤرخہ 7 اگست 2025ء بمطابق 12 صفر 1447ھ بروز جمعرات، جامعہ ابوالحسن، مالیگاؤں میں آٹھواں ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ ✨ اس پروگرام کا مرکزی موضوع *"جنگ آزادی ہند میں علماء کرام کی بے مثال قربانیاں"* تھا ۔ پروگرام کی صدارت جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض خصوصی ثالث کے طالب علم حافظ محمد ابراہیم حمزہ نے عمدہ تیاری اور مشق کے ساتھ انجام دیے۔ 🎙️
*پروگرام میں 23 طلبہ نے حصہ لیا اور مرکزی موضوع کے تحت تین اہم ذیلی عناوین پر خطاب کیا :*
1. *جنگ آزادی میں علماء کی قربانیاں*
2. *تحریک شہیدین*
3. *تحریک ریشمی رومال*
*ممتاز طلبہ کی کارکردگی* 🏅
پروگرام میں اول مقام خصوصی اول کے طالب علم، محمد مرثد نے حاصل کیا، جنہوں نے "جنگ آزادی میں علماء ہند کی قربانیاں " اس عنوان پر پرجوش اور مدلل خطاب کیا۔ 🎤 دوسرا مقام خصوصی ثانی کے طالب علم حافظ مطیع الرحمن نے "جنگ آزادی میں علماء کرام کی بے مثال قربانیاں" پر اپنی تقریر کے ذریعے حاصل کیا۔ 🥈 تیسرے انعام کے مستحق عربی اول کے طالب علم، شیخ عمید قرار پائے، جنہوں نے "یوم آزادی اور ہماری ذمے داری " پر نہایت موثر انداز میں گفتگو کی۔🎯
*پروگرام کے حکم* 📝
پروگرام کے حکم کے فرائض راقم الحروف (حفظ الرحمن قاسمی) نے انجام دیے۔ اس میں طلبہ کی خطابتی صلاحیتوں کی ستائش کی گئی، ان کی خامیوں کی نشاندہی کی گئی، اور ممتاز طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ تینوں ممتاز طلبہ کو امتیازی انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ 🎁🏆 ناظم جلسہ حافظ محمد ابراہیم حمزہ کو بھی بہترین نظامت کرنے پر انعام سے نوازا گیا۔
🪶 *صدارتی خطاب*
پروگرام کے اختتام پر مہتمم جامعہ، حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم نے صدارتی خطاب کیا۔ آپ نے شریک طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور فرمایا کہ اگرچہ آپ حضرات نے پہلے سے بہت بہتر انداز میں اپنے پروگرام پیش کیا لیکن تب بھی ابھی اپنے اعلی مقام پر پہنچنے کے لیے رکنا نہیں ہے مستقل محنت اور جدوجہد کرتے رہنا ہے اور جب کبھی چھوٹے موٹے پروگرام میں کہیں خطاب کرنے کا موقع میسر ہو تو اپنے آپ کو آگے کرنا چاہیے ، چھوٹی جگہوں پر خطاب کرتے کرتے ہی مقرر ترقی کرتا ہے اور پھر بڑے پروگراموں میں بہترین تقریر کرتا ہے اور اس کی تقریر مؤثر ہوتی ہے ۔
پھر آپ ہی کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
*پروگرام کی اشاعت* 🎥
ممتاز طلبہ کی تقریروں کو جامعہ ابوالحسن کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ 📹 دیگر طلبہ کی تقریریں بھی جلد ہی اس پلیٹ فارم پر شیئر کی جائیں گی۔
*شعبہ نشر و اشاعت* 📰
جامعہ ابوالحسن علی ندوی، مالیگاؤں
پروگرام کی ویڈیوز دیکھنے کے لیے یوٹیوب چینل کا لنک ملاحظہ فرمائیں۔
🔗👀 🔻🔻🔻
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں