جمعیۃُ الإصلاح کے زیر اہتمام سالِ رواں کا نواں ثقافتی پروگرام *
*جمعیۃُ الإصلاح کے زیر اہتمام سالِ رواں کا نواں ثقافتی پروگرام*
تاریخ: 02 اکتوبر 2025ء
موضوع: اختیاری
روداد نگار: مولانا محمد اطہر ندوی
الحمدللہ، جامعہ ابوالحسن علی ندوی (مالیگاؤں) میں جمعیۃُ الإصلاح کے زیر اہتمام سالِ رواں کا نواں ثقافتی پروگرام 2 اکتوبر 2025ء کو نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر طلبہ میں غیر معمولی جوش و خروش، فکری بیداری اور علمی ذوق کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا۔
طلبہ کی کثرت کی بنا پر پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دو جگہ منعقد کیا گیا۔
🌿 پہلا اجلاس (درجاتِ وسطیٰ)
مقام: جامعہ کا شاندار کانفرنس ہال
صدر: مفتی محمد کاظم ملی ندوی (استاذ فقہ و ادب)
تحریک صدارت: محمد یوسف (خصوصی ثالث)
تائید صدارت: نویدالرحمن (خصوصی ثالث)
قرأت: محمد عفان سلطان (خصوصی ثالث)
نعت: عفان فاروقی (خصوصی ثالث)
حکم و روداد نگار: مولانا محمد اطہر ندوی (استاذ حدیث و ادب)
درجاتِ وسطیٰ کے اجلاس میں طلبہ نے نہایت پُراثر اور مدلل تقاریر پیش کیں۔ درج ذیل متنوع موضوعات سے پروگرام کے معیار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
مقررین و موضوعات:
1. ابرارالحق، اعدادیہ دوم (پربھنی): دینِ اسلام
2. انعام الحسن، اعدادیہ دوم (بیڑ): عصرِ حاضر میں سیرتِ رسول ﷺ کی اہمیت و افادیت
3. محمد معاذ، اعدادیہ دوم (ناسک): علم
4. عبیدالرحمن، خصوصی اول (مالیگاؤں): سیرتِ عمرِ فاروقؓ
5. شیخ دانیال، خصوصی اول (ممبئی): فضیلتِ قرآن
6. محمد رسلان، خصوصی اول (جلگاؤں): قرآنِ مقدس کا اعجاز
7. محمد انس، خصوصی اول (مالیگاؤں): فلسطین (طوفان الأقصى کے تناظر میں)
8. محمد مرثد، خصوصی اول (مالیگاؤں): سرمایۂ حیات ہے سیرتِ رسول ﷺ
9. محمد ارشد، خصوصی اول (راحتہ): عظمتِ صحابہؓ
10. محمد رائد، خصوصی اول (ناسک): مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا حرام ہے
انعام یافتگان:
🥇 اول: شیخ دانیال (خصوصی اول، ممبئی)
🥈 دوم: ابرارالحق (اعدادیہ دوم، پربھنی)
🥉 سوم: محمد مرثد (خصوصی اول، مالیگاؤں)
---
🕌 دوسرا اجلاس (درجاتِ علیا)
مقام: جامعہ کی مسجد حضرت سمیہؓ کا وسیع ہال
قرأت: مطیع الرحمن عبد الخالق (ثانی)
نعت: محمد اشرف علی (ثالث)
تحریک صدارت: عبداللہ زبیر ذکی (ثانی)
تائید صدارت: محمد ریحان قطب الدین (ثانی)
صدر: مولانا جمال عارف ندوی (مہتمم جامعہ)
نظامت: عبد الرحمن منصور، مالیگاؤں (خصوصی ثانی)
حکم: مولانا محمد قاسم ندوی
درجاتِ علیا کے اجلاس میں طلبہ نے نہایت سنجیدہ اور فکری موضوعات کو متاثر کن انداز میں پیش کیا اور علمی و روحانی کیف و سرور کی فضا قائم کر دی۔
مقررین و موضوعات:
1. محمد ریحان، ناسک (ثانی): حقوق الوالدین
2. عبد المعز، مجلے گاؤں (ثانی): دعا کی فضیلت
3. سید عبیداللہ، بولٹھان (ثانی): دورِ حاضر میں علمائے کرام کی ذمہ داریاں
4. حافظ جنید، مہارٹاکلی (ثانی): شہداء اسلام
5. محمد عدنان، پرلی (ثانی): نبی کریم ﷺ کے سچے عاشق
6. حافظ زکریا، بھیونڈی (ثانی): مردانگی اور اس کے سچے مصداق (فلسطینی مجاہدین)
7. حافظ عمر، مہابلیشور (ثانی): عظمتِ صحابہؓ
8. حافظ عمید باغوان، مجلے گاؤں (ثانی): ہم ہمارے نبی ﷺ سے محبت کرتے ہیں، کرتے تھے اور کرتے رہیں گے
انعام یافتگان:
🥇 اول: حافظ جنید (مہارٹاکلی، ثانی)
🥈 دوم: حافظ عمید باغوان (مجلے گاؤں، ثانی)
🥉 سوم: حافظ عمر (مہابلیشور، ثانی)
حرف آخر:
دونوں اجلاس نہایت کامیاب و پُراثر ثابت ہوئے۔ طلبہ کی تقاریر میں جہاں دینی وابستگی اور علمی سنجیدگی نمایاں تھی، وہیں طرزِ بیان میں فصاحت و بلاغت کی جھلک بھی نمایاں نظر آئی۔
پروگرام کے اختتام پر حکم صاحبان نے طلبہ کی غلطیوں کی اصلاح کی، حوصلہ افزائی فرمائی اور خطابت کے لیے مفید باتوں سے نوازا۔
بعد ازاں صدر محترم مہتمم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم کا کلیدی خطاب ہوا۔
یہ ثقافتی پروگرام اس بات کی کوشش تھی کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو درست سمت دی جائے تاکہ وہ منبر و محراب ہی نہیں بلکہ معاشرتی مسائل میں بھی امت کے بہترین مصلح و ریفارمر بنیں۔
السعی منا والاتمام من اللہ
---
✍️ شعبۂ نشر و اشاعت
جامعہ ابو الحسن علی ندوی، مالیگاؤں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں