(گذشتہ سے پیوستہ ٭ دوسرا حصہ ) جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں کا سالانہ جلسہ
(گذشتہ سے پیوستہ ٭ دوسرا حصہ ) جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں کا سالانہ جلسہ شیخ الحديث ندوۃ العلماء لکھنؤ کی آمد ✍ نعیم الرحمن ندوی جامعہ کی سالانہ رپورٹ نالۂ بلبلِ شیدا تو سنا ہنس ہنس کر اب جگر تھام کے بیٹھو مری باری آئی طلبہ کے بہترین پروگرام کے بعد جامعہ کے روح رواں مہتمم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی دامت برکاتہم ڈائس پر جلوہ افروز ہوئے، آپ نے جامعہ ابوالحسن کے آغاز، اس وقت کے سخت حالات، اور آج تک کے کوائف کی روداد ذکر کرتے ہوئے آئندہ کے عزائم ومنصوبے کو مؤثر انداز واسلوب میں پیش کیا۔ آپ نے بتایا کہ 18 جنوری 2018ء کو مفکر ملت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ، مولانا سید بلال حسنی ندوی دامت برکاتہم کے دست مبارک سے اسی سرزمین پر سنگ بنیاد رکھا گیا، یہ شہر مالیگاؤں کی مشہور شخصیت عبدالمجید خانوادے کی وقف کردہ زمین ہے، دسمبر 2018ء میں تقریبا پورا سال گزرنے کے بعد تعمیری کام کا آغاز ہوا، نامساعد حالات کی وجہ سے پھر رک گیا۔ 24 اپریل 2019ء وہ مبارک گھڑی تھی جس میں ہمارے یہی مہمان مکرم، میرے استاذ محترم حضرت مولانا نیاز احمد ندوی دامت برکاتہم کی مالیگاؤں تشریف آوری ہ...