اشاعتیں

حضرت مولانا قاری عرفان احمد صاحب ندوی حفظہ اللہ کی جامعہ ابو الحسن، مالیگاؤں آمد

تصویر
✍ نعیم الرحمن ندوی       شہر عزیز مالیگاؤں بڑا مردم خیز علاقہ رہا ہے اور اب بھی ہے، سونے چاندی کے کانوں کی طرح بہترین صلاحیتوں سے معمور شخصیتوں کو شہر اپنی آغوش میں پالتا، پوستا اور علم و دعوت کے افق پر پہنچاتا رہا ہے۔ اس چھوٹے سے شہر سے ہیرے جیسی قیمتی شخصیات ابھرتی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا عالمی و ملکی سطح پر منواتی رہی ہے۔ ایسے ہی انمول لعل و گوہر میں مالیگاؤں کے مایہ ناز فرزند، لندن کی قوۃ الاسلام مسجد میں 33 سالوں سے دینی خدمات انجام دینے والی اور اسی اسلامک سینٹر سے فریضہ دعوت ادا کرنے والی شخصیت حضرت مولانا قاری عرفان احمد صاحب ندوی حفظہ اللہ ہیں۔ آپ نے 29 اگست بروز منگل صبح گیارہ بجے جامعہ ابو الحسن مالیگاؤں میں قدم رنجا فرما کر تسکینِ قلب کا سامان فراہم کیا۔       مہتم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب کی معیت میں آپ نے جامعہ کی درسگاہ، لائبریری و ہاسٹل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جامعہ کے طلبہ واساتذہ؛ جامعہ کی مسجد سمیہؓ میں جمع ہو کر آپ کے گرانقدر خطاب سے مستفید ہوئے۔ مہتم صاحب نے مہمان مکرم کا شال پوشی و گل پیشی سے استقبال کیا۔ طلبہ جامعہ نے بھی مختصراً اپنی کارک...

فضیلة الشیخ ابو صالح انیس لقمان الندوی کی جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں آمد

تصویر
روداد نگار: نعیم الرحمن ندوی        بروز منگل مؤرخہ 8/ اگست 2023ء مطابق 21 محرم الحرام 1445ھ، شہر عزیز مالیگاؤں کے علمی و فکری میدان کے قابل فخر سپوت، دارالعلوم ندوۃ العلماء کے فاضل شیخ ابو صالح انیس لقمان ندوی صاحب کی جامعہ ابوالحسن آمد ہوئی۔ آپ سے منسلک شخصیات میں آپ کے برادران؛ محترم جناب مسعود پینٹر اور محترم جناب اسلم صاحبان کی بھی تشریف آوری ہوئی۔ شہر کی علمی شخصیات میں مولانا ضیاء الدین ندوی اور مولانا ابوالفضل اورنگزیب ندوی صاحبان بھی تشریف فرما ہوئے۔ فضائے جامعہ ان علمی و فکری شخصیات کی آمد سے پُر رونق و پُربہار ہوگئی۔ خیر وبرکت بڑھ گئی جب آپ کے آئے قدم  آپ کی آمد بنی ہے وجہِ تسکینِ جگر       جامعہ کی وزٹ اور جامعہ کے نظامِ تعلیم و تربیت کا جائزہ لینے کے لیے مہمان مکرم ابو صالح صاحب نے جامعہ کی درسگاہ کا بنفس نفیس اک اک کلاس میں جا کر جائزہ لیا، لائبریری دیکھی، کتابوں کو دیکھا آخر میں کانفرنس ہال میں منتظر و مشتاق تمام طلبہ و اساتذہ سے گھنٹہ بھر طویل خطاب کیا۔      پروگرام مولانا محمد اطہر ندوی صاحب کی پرکشش نظامت و منفرد نقابت میں شروع ہوا۔ تلاوت قرآن اور نعت خوانی کے بعد مہم...

"جامعہ ابوالحسن علی ندوی میں ثقافتی پروگرام بعنوان "شہدائے اسلام

تصویر
روداد نگار : جمال ناصر ندوی بروز جمعرات مورخہ ۸ محرم الحرام ۱۴۴۵ھ مطابق 27 جولائی 2023ء جامعہ ابو الحسن علی ندوی مالیگاوں میں صبح گیارہ بجے شعبہ بزم ثقافت کے زیر اہتمام طلبہ جامعہ کے مابین پندرہ روزہ اردو تقریری پروگرام منعقد ہوا۔ اس کی صدارت مہتمم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب نے فرمائی۔ بزم میں شریک طلبہ نے شہدائے اسلام کے موضوع پر بہترین انداز میں تقریر پیش کی۔ *پروگرام کی تفصیلات:* نظامت : حافظ شیخ مجاہد (خصوصی ثالث ) تلاوت قرآن : حافظ عکاشہ (عربی اول ) نعت پاک : حافظ عمر فاروق (خصوصی اول ) تحریک صدارت : حافظ اجود حسان (خصوصی ثالث ) تائید صدارت : حافظ اسعد (خصوصی ثالث ) نظم : حافظ اجود حسان (خصوصی ثالث ) *مقررین:* ۱) حافظ ساجد (خصوصی اول) - شہدائے اسلام ۲) محمد آصف (عربی اول ) - شہادت ۳) حافظ محمد علی ( عربی اول) - یوم عاشوراء ۴) حافظ بلال (خصوصی اول) - شہداۓ اسلام ۵) حافظ مطیع الرحمن (عربی اول) - ماہ محرم الحرام ۶) حافظ زید (عربی دوم) - شہادت حسین ۷) حافظ شیخ عادل (عربی اول) - شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن ۸) حافظ ابوذر (عربی اول)- شہداے اسلام ۹) حافظ محمد عمر فار...

النادی العربی فی رحاب الجامعة

الإعداد :محمد قاسم الندوی   اقامت لجنۃ النادی العربی التابعۃ لجامعۃ ابی الحسن علی الندوی حفلتھا الثقافیۃ فی یوم الخمیس 24/ذی الحجۃ الحرام 1444ھ وفق 13/یولیو 2023 تحت رئا سة الشیخ الحافظ محمد اطہر الملی حفظہ اللہ ورعاہ. *تفاصیل البرنامج*       استهل الحفل الميمون بتلاوة آي من القرآن الكريم تلاها المقرئ الحافظ محمد جنيد (طالب للصف الاول من قسم الاعدادية) والانشودة في مديح النبي صلي الله عليه وسلم انشدها الحافظ محمد مدثر (طالب للصف الثالث من قسم الخصوصي) بصوته الرنان،قام بإدارة الحفلة باللغة العربية الحافظ محمد مجاهد (طالب للصف الثالث من قسم الخصوصي) كماقدم الحافظ محمد اجود حسان والحافظ محمد عمر (طالبان للصف الثالث من قسم الخصوصي) حركة الرئاسة وتأييد الرئاسة، وبعد تقدیم الحرکۃ والتائید القی ثمانیۃ طلاب من الجامعہ ابی الحسن الخطب علی عناوین مختلفۃ باسالیب جیدۃ. *اسماء المساهمين و عناوينهم* ١) الحافظ محمد عزير (التوحيد) ٢) الحافظ محمد عفان ( حق الجار) ٣) الحافظ محمد حسان (الحسد) ٤) الحافظ محمد ابراهيم (الغيرة علي الاسلام) ٥) الحافظ محمد مدثر (حقيقة التوحيد في الاسلام) ٦) الحافظ محمد ع...

جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں میں ثقافتی پروگرام بعنوان عظمت صحابہ

بروز جمعرات مؤرخہ ٢٤ ذوالحجہ ۱۴۴۴ھ مطابق 14 جولائی 2023ء جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں صبح دس بجے اولا النادی العربی کا پروگرام منعقد کیا گیا اس کے بعد بزم ثقافت کا پروگرام مولانا نعیم الرحمن صاحب ملی ندوی کی صدارت میں ہوا۔ بزم میں شریک طلبہ نے عظمت صحابہ کے عنوان پر اردو زبان میں تقریریں کیں اور بہت عمدہ مظاہرہ کیا۔ *تفصیلات پروگرام*      پروگرام میں نظامت کے فرائض حافظ محمد اسعد ( متعلم خصوصی ثالث) نے انجام دیئے، حافظ ساجد (عربی اول) کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا اور حافظ یاسر (خصوصی اول) نے نعت خوانی کی، حافظ محمد سمیر (خصوصی ثالث) اور حافظ محمد حسان (خصوصی ثالث) نے تحریک اور تائیدِ صدارت پیش کیا۔ *مقررین اور ان کے عناوین*       اس بزم میں گیارہ طلبہ نے حصہ لیا، اور اچھی تیاری کا مظاہرہ کیا۔ 1) حافظ محمد رضوان (پانباڑی) _ عظمت صحابہ  2) محمد دانش (کامٹی) _ شان صدیق اکبر  3) حافظ نوید الرحمن (مالیگاؤں) _ صحابہ کرام اور انفاق فی سبیل اللہ  4) حافظ سعید (بیڑ) _ عظمت صحابہ  5) حافظ اظہر (کوپر گاؤں) _ عظمت صحابہ  6) حافظ عبدالرحمن (مالیگاؤں) _ سیرت عمر فاروق  7) شیخ اسامہ (واپ...

*جامعہ ابو الحسن علی ندوی میں تیسرا ثقافتی پروگرام بعنوان عید الاضحٰی اور قربانی

تصویر
بروز جمعرات مؤرخہ 3/ ذوالقعدہ 1444ھ مطابق 22/ جون 2023ء جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں نئے تعلیمی سال کے تیسرے ثقافتی پروگرام کا انعقاد استاذ جامعہ ابو الحسن مفتی حفظ الرحمن صاحب حفظہ اللہ کی زیر صدارت عمل میں آیا،جس میں ۱5 طلباء نے عید الاضحٰی سے متعلق مختلف موضوعات پر اردو زبان میں تقریریں کیں اور توقع سے بڑھ کر مظاہرہ کیا۔  ‌ اسیطرح مؤرخہ 3/ ذوالقعدہ 1444ھ مطابق 22/ جون 2023ء کو ہی صبح 9/بجے معتمد تعلیمات جامعہ ابوالحسن مولانا جمال ناصر صاحب حفظہ اللہ کی صدارت میں انگلش اسپیچ کا پہلا پروگرام بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا ۔جس میں تقریباً 10 طلباء نے شرکت کرنے کے بعد اپنی اسپیچس نہایت ہی شاندار لب و لہجہ میں پیش کی۔                              *تفصیلات پروگرام* نظامت : شاہ مزمل (پنویل،خصوصی ثالث) قرأت : حافظ شیخ ابو ذر (عربی اول) نعت : حافظ اشرف(خصوصی اول) تحریک صدارت: حافظ اسعد (خصوصی ثالث) تائید صدارت : حافظ ابراہیم (عربی دوم) *مقررین اور ان کے عناوین*      سیرت النبی کے اس پروگرام میں 15 طلبہ نے حصہ لیا۔ 1) حافظ عادل (عربی اول، مالیگاؤں) عید الاضحٰی کی تا...

ENGLISH ELOCUTION COMPETITION HELD IN JAMIA ABUL HASAN ALI NADWI MALEGAON

تصویر
ENGLISH ELOCUTION COMPETITION HELD IN JAMIA ABUL HASAN ALI NADWI MALEGAON        🔷Alhamdulillah, Jamia Abul Hasan Ali Nadwi is progressing day by day, as it pays full attention to the education and training of its students, while it also tries its best to advance them in cultural activities, for this, cultural programs are organized in the Jamia fortnightly in which the students present Urdu & Arabic speeches , hamd , and naat etc. Accordingly, in order to instill confidence in the students and encourage them to learn the art of public speaking in English ,Jamia Abul Hasan Ali Nadwi organized an English Elocution competition among the students of Jamia in its conference hall under the chairmanship of Maulana Jamal Nasir Nadwi on Thursday, 22th June 2023.🔷             ♦️The program was started with the recitation of the holy Qur'an by Hafiz  Shaikh Rizwan Shaikh Haneef from class Khusui Salis. After the recitation, a student, Hafiz Md. Ajwad Hassan recited an English naat very...