دسواں ثقافتی پروگرام: بعنوان 1)سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم2)عصر حاضر میں مسلمانوں کی پریشانیاں اور ان کا حل
دسواں ثقافتی پروگرام: بعنوان 1)سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم 2)عصر حاضر میں مسلمانوں کی پریشانیاں اور ان کا حل بتاریخ: 16 اکتوبر 2025، مطابق ٢٣ ربیع الثانی ١٤٤٧ ھ بروز جمعرات مقام: جامعہ ابوالحسن علی ندوی، دیانہ مالیگاوں الحمد للّٰہ رب العالمین! جامعہ ابوالحسن علی ندوی، دیانہ مالیگاوں میں 16 اکتوبر 2025 بروز جمعرات کو شاندار، پُررونق اور روح پرور دسواں ثقافتی پروگرام تربیت اور تعلیمی ترقی کے جذبے کے ساتھ منعقد ہوا۔ یہ پروگرام جامعہ کے تربیتی و تعلیمی نظام کا نہایت اہم جزو ہے، جس کا مقصد طلبہ میں دینی شعور، اخلاقی تربیت اور فکری بیداری پیدا کرنا، نیز ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ 🌿 آغازِ پروگرام پروگرام کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت خصوصی اول کے ایک خوش نوا طالبِ علم حافظ محمد مصعب نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد ایک نعتِ رسولِ مقبول ﷺ حافظ عبید الرحمن صاحب نے پیش کی (کیوں چاند میں کھوئے ہو الجھے ہو ستاروں میں آقا کو میرے ڈھونڈو قرآن کے پاروں میں) جس کی دلکش اور روح پرور آواز نے سامعین کے دلوں کو ایمان و محبت سے معمور کر ...