اشاعتیں

جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں ثقافتی پروگرام

تصویر
🔻 جامعہ ابوالحسن علی ندوی اپنے مقصد کی طرف گامزن ہے ، جامعہ جہاں اپنے نونہالوں کی تعلیم و تربیت پر مکمل توجہ دیتاہے ، وہیں ان کو ثقافتی سرگرمیوں میں بھی آگے بڑھانے کی پوری کوشش کرتاہے۔ اس کے لیے جامعہ میں پندرہ روزہ ثقافتی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے ، جس میں طلبہ تقاریر، حمد ونعت وغیرہ پیش کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے بروز جمعرات مؤرخہ 8 ستمبر 2022 مطابق 10 صفر المظفر 1444ھ ، جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں میں ثقافتی پروگرام *استاذ حدیث و تفسیر مولانا نعیم الرحمن ملی ندوی زید مجدہم* کی صدارت میں منعقد ہوا۔ 🌹 *پروگرام کی تفصیلات* 🌹 ▪️نظامت : *حافظ مدثر ساکن مالیگاؤں متعلم خصوصی ثانی* ▪️قرأت : *ضیاء الرحمن ساکن مالیگاؤں* ▪️حمد : *سہیل احمد ساکن مالیگاؤں* ▪️نعت : *حافظ اجود حسان ساکن مالیگاؤں متعلم خصوصی ثانی* ▪️تحریک صدارت : *حافظ محمد نعیم ساکن مالیگاؤں متعلم خصوصی ثالث* ▪️تائید صدارت : *حافظ اسعد ساکن مالیگاؤں متعلم خصوصی ثانی* 🌷 *مقررین اور ان کے عناوین*🌷 1) *محمد صدیق ساکن ممبرا متعلم خصوصی اول*(حمد باری تعالیٰ) 2) *حافظ ارشد خان ساکن مالیگاؤں متعلم خصوصی ثالث* (سیرت مصطف...

جامعہ ابوالحسن میں تعزیتی نشست بر وصال مولانا سید محمود حسن حسنی ندویؒ

تصویر
   بروز سنیچر مؤرخہ ۱۴؍محرم الحرام ۱۴۴۴ھ مطابق ۱۳؍اگست ۲۰۲۲ء ساڑھے بارہ بجے جامعہ ابوالحسن علی ندویؒ ، مالیگاؤں میں حضرت مولانا سید محمود حسن حسنی ندوی کےوصالِ پر ملال کی مناسبت سےتعزیتی نشست کا انعقاد ہوا۔         تلاوتِ قرآن کے بعد مہتممِ جامعہ کا مختصر خطاب ہوا اور آخر میں مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا۔        تعزیتی بیان میں مہتممِ جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم نے مولانا مرحوم کے متعلق اہم باتیں بیان فرماتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا سید محمودحسن حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ اُسی خانوادے کے چشم و چراغ تھے جس کے گلِ سرسبدمفکرِ اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ، اصلاح و تجدید کے امام ، امیر المؤمنین حضرت سید احمد شہیدؒ اور متبع سنت ، جامع شریعت و طریقت حضرت شاہ علم اللہؒ ہیں۔         مولانا مرحومؒ، ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کےبڑے بھائی مولانا سید محمد ثانیؒ کے نواسے تھے۔ آپ ؒ خالص علمی آدمی تھے، مصنف اور محقق تھے۔ تصوف و طریقت کا بھی ذوق رکھتے تھے۔حسنی خانوادے کی تاریخ پر آپ کی ایسی قیمتی تالیفات ہیں کہ خ...

عظیم الشان مسابقۂ نعت النبی ﷺ

تصویر
جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں عظیم الشان مسابقۂ نعت النبی ﷺ ✍ نعیم الرحمن ندوی        بروز جمعرات مؤرخہ 21/ جولائی 2022ء مطابق 21/ ذی الحجہ 1443ھ، بزم ثقافت جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں کے زیر اہتمام طلبۂ جامعہ کے مابین عظیم الشان مسابقۂ نعت النبی ﷺ کا انعقاد ہوا۔        اسمعیل میرٹھی صاحب نے کہا ہے ؛        محمدؐ کی محبت دینِ حق کی شرطِ اول ہے        اسی میں ہو اگر خامی تو ایماں نامکمل ہے        یہی عشقِ نبیؐ ہے جس سے دین و ایمان نہ صرف مکمل ہوتا ہے بلکہ اس کے زندہ اور باقی رہنے کی ضمانت بھی ہے۔ ذات نبیؐ سے یہی محبت تھی، عشق تھا کہ صحابہؓ نے اپنی جانوں کا نذرانہ نبیؐ کے قدموں پر پیش کر دیا اور دین کی بقا کا سامان کر گئے۔ جنگ احد میں نبی علیہ الصلاۃ والسلام کی ایک پکار پر کہ "کون مجھ پر جان دیتا ہے؟" زیادہ بن سکنؓ پانچ انصاری صحابہ کو لے کر دشمنوں کے سامنے کھڑے ہوئے اور لڑتے ہوئے ایک ایک کر کے سبھی شہید ہوگئے۔ جب ان کا مبارک لاشہ نبی علیہ السلام کے پاس لایا گیا تو آخری سانسوں کی بچی قوت کو مجتمع کرتے ہیں اور اپنے منھ کو نبی کے قدموں پر رکھ کر جان جانِ آفریں کے سپرد کر دیتے ہیں۔ بچہ ...

عیدالاضحی کے موقع پر جامعہ ابوالحسن علی ندوی ( دیانہ) کا تعاون کریں

تصویر
عیدالاضحی کے موقع پر جامعہ ابوالحسن علی ندوی ( دیانہ) کا تعاون کریں 🌳🐪🐫🐃🐑🐐🐏       📣 الحمدللہ جامعہ ابوالحسن علی ندویؒ (جامعہ نگر ، دیانہ) شہر مالیگاؤں کا ایک مؤقر دینی ادارہ بن چکا ہے جہاں شعبۂ عالمیت ، شعبۂ حفظ ، شعبۂ مکاتب اور شعبۂ عصری تعلیم جیسے متعدد شعبۂ جات جاری ہیں۔ یہ ادارہ علومِ اسلامیہ اور عصری تعلیم کا ایک حسین سنگم ہے۔ الحمدللہ جامعہ میں بورڈنگ کے ساتھ تعلیم و تربیت کا مکمل نظم ہے۔ مالیگاؤں کے علاوہ مہاراشٹر بھر کے متعدد علاقوں کے طلبہ فیض یاب ہورہے ہیں۔ جمیع شعبۂ جات میں طلبہ کی تعداد امسال 635 ہے۔ 50 طلباء بورڈنگ میں رہ رہے ہیں جن پر صرف مطبخ کا ماہانہ خرچ ایک لاکھ روپیے ہے۔          🏬 اقامتی درسگاہ کی شکل اختیار کرلینے کے بعد اب جامعہ ابوالحسن کا بجٹ دو چند ہوچکا ہے۔ اہلیانِ شہر مالیگاؤں سے خصوصاً اور جمیع برادرانِ اسلام سے عموماً گذارش ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پرجب آپ تقرب الی اللہ کی نیت سے اپنے جانوروں کی قربانی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں پیش کر رہے ہیں تو اس موقع پر آپ مدارسِ دینیہ کو فراموش نہ کریں کہ ان مدارس کی بقاء و استحکام میں مسلمان...

اجتماعی قربانی

تصویر
جامعہ ابوالحسن علی ندوی کے زیرِ اہتمام *🌟اجتماعی قربانی*🌟         امسال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایسے حضرات جو پورا جانور نہیں خرید سکتے لیکن اپنی واجب قربانی ادا کرکے سنت ابراہیمی کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں ایسے حضرات کی سہولت کے لیے *جامعہ ابوالحسن علی ندوی* کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی کا نظم کیا گیا ہے ۔ *✨شہر مالیگاؤں میں قربانی فی حصہ 3000* --------------------------------------------- *✨بیرون ریاست فی حصہ 1400* *◀️قربانی کے تمام امور جامعہ ابوالحسن علی ندوی کے مہتمم و اساتذہ کے زیر نگرانی ہونگے* ۔ *◀️مالیگاؤں میں ہونے والی قربانی جامعہ ابوالحسن علی ندوی (دیانہ) میں کی جائے گی* ۔ *◀️قربانی تینوں دن ہوگی اور حصہ داروں کو گوشت وزن کرکے دیا جائے گا* ۔ *◀️جو حصہ دار گوشت نہیں لیں گے انکے حصے کا گوشت دیانہ کے مستحقین میں تقسیم کردیا جائے گا۔* *◀️بیرون شہر کی قربانی کا گوشت معتبر علماء کرام کی نگرانی میں وہاں کے غریب مسلمانوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔* *حصہ لینے والے حضرات مندرجہ ذیل افراد و مقامات سے رابطہ کریں:* ▪️ مولانا جمال عارف ندوی (ٹینشن چوک) 9372721363     ▪️ مولانا نعی...

الحفلة الابتدائية من النادی العربی

تصویر
🌹الحفلة الابتدائية من النادی العربی فی جامعة ابی الحسن لمالیغاؤں🌹 الراقم : مفتی محمد کاظم الندوی عقد النادی العربی لطلبة جامعة ابی الحسن علی الندوی الحفلة الابتدائية فی الخامس عشر من شھر ذی القعدہ ، ایذانا ببداية العام الدراسی الجدید ، تحت رئاسة *الشیخ محمد اطہر الندوی حفظہ اللہ* ورعاہ ، استھل الحفل المبارک بتلاوۃ آیات من القرآن الكريم ، تلاھا طالب من الصف الثانی من قسم الخصوصی *الحافظ محمد نعیم* ، وبعد ذلک أنشد أبیاتا فی مدیح النبی ﷺ *الحافظ اجود حسان* فی صوته الجذاب الخلاب ، وبعد ذلک ألقی طلاب الجامعة الخطب العربية ، وقام بفرائض إدارة الحفلة طالب من الصف الثالث من قسم الخصوصی *الحافظ اسجد کمال* ، وأدی مسئولية التحکیم *الأستاذ جمال ناصر الندوی* بأحسن طریق و نبه الطلاب علی أخطائہم وشجعہم أيضا علی جھدھم. وبعد ذلك ألقی الضوء راقم ھذه السطور علی أهمية اللغة العربية وحث الطلاب علی الإجتہاد فی تنمیة الصلاحية الخطابیة فی اللغة العربية للدعوة ونشر الفکر الاسلامی وأخبرھم أن التکلم بالعربية سنة من سنن النبی ﷺ لأن النبی علیہ السلام ما تکلم طول حیاته إلا بھذہ اللغة الحییة کذلک صحاب...

آپ آئے تو بہاروں نے لٹائی خوشبو

تصویر
🌴🌴🌴🌴🌴 *آپ آئے تو بہاروں نے لٹائی خوشبو* *پھول تو پھول ہیں کانٹوں سے بھی آئی خوشبو* ازقلم : محمد اطہر ندوی ابن مقبول اختر قاسمی (استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں) اشہبِ قلم کے شہسوار صاحبِ طرز ادیب بے باک صحافی ماہر مدرس مثالی معلم بہترین منتظم قلم اٹھائیں تو آنکھوں کا نور بنے لب کھولیں تو دل کو سرور ملے زبان و بیان میں مرجع اسلوب و طرزِ ادا میں سند پابندئ وقت میں مثالی اخلاق و کردار میں بے مثال  اکابر کے معتمد  اصاغر کے مربی  اقلیمِ علم کے تاجور  میدانِ عمل کے فاتح دل نواز شخص نہیں شخصیت بلکہ شخصیت ساز  خوش گفتار  صاحبِ کردار عزم و ہمت کے بلند مینار نرم دم گفتگو، گرم دم جستجو *حضرت مولانا ڈاکٹر سعیدالرحمن اعظمی ندوی صاحب( مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، انٹیگرل یونیورسٹی کے سابق چانسلر، عالمی رابطہ ادب اسلامی کے رکن، البعث السلامی کے مدیر، جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں کے مُشرفِ اعلی)*  کی مالیگاؤں آمد پر *ہم طلبہ و اساتذۂ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ( شاخ دارالعلوم ندوۃ العلماء)* آنکھوں میں دیدار کے خواب سجائے  زبان سے خوش ...