بزرگ عالم دین اللہ پاک کی جوار رحمت میں شہر عزیز مالیگاؤں ہی نہیں ریاست مہاراشٹر بلکہ ملک کی مشہور و معروف شخصیت _ مولانا عبدالحمید ازہری صاحب _ اب سفر آخرت کی طرف کوچ کر جانے سے "دامت برکاتہم" سے "رحمتہ اللہ علیہ" ہوگئے۔گذشتہ شب اچانک عارضۂ قلب پیش آیا اور آپ نے داعئ اجل کو لبیک کہہ دیا۔ آپ کی خدمات کا دائرہ شہری سطح سے اوپر اٹھ کر ملکی سطح تک جا پہنچتا ہے، قومی و ملی کاموں میں آپ کو برابر یاد کیا جاتا رہا ہے، ابھی کل ہی کی تو بات ہے کہ "پرسنل لاء بورڈ" کے اہم اجلاس میں علالت کے باوجود مدعو کئے جانے پر شریک رہے۔ جامعہ ابو الحسن علی ندوی کے تعمیری و تعلیمی کاموں میں بھی آپ ذاتی دلچسپی رکھتے تھے، سنگ بنیاد سے لے کر افتتاحِ جامعہ تک ہر اہم پروگرام میں بنفس نفیس شریک ہوتے رہے۔ اس جدائی کی گھڑی میں، غم و اندوہ کی ساعت میں جامعہ کے مہتمم اور اساتذہ آپ کے لئے دعا گو ہیں اور اہل خانہ کے لئے لیے تسلی کی تلقین کرتے ہیں۔ اللہ پاک آپ کی مغفرت فرمائیں، آپ کے درجات کو بلند کریں اور...
اشاعتیں
مارچ, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
__ فن تدریس کی روشنی میں اہم نکتہ __ ✍ نعیم الرحمن ملی ندوی (استاذ جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں) فن تدریس میں قدیم و جدید مروجہ طریقہائے تدریس کا جائزہ لیا جاتا ہے تو ایک طویل فہرست ہمارے سامنے آتی ہے۔ استاذ مرکوز طریقے ۱۳/، اور طلبہ مرکوز طریقے ۹/ ہیں۔ کامیاب مدرس اور معلم کیلئے ضروری ہے کہ ہر موضوع اور اس سے متعلق مطلوب صلاحیت کو سامنے رکھ کر متعدد طریقۂ تدریس اپنائے بلکہ ایک ہی سبجیکٹ پڑھاتے ہوئے کئی طریقوں کو اپنائے۔ ایک ہی طریقہ چاہے وہ اپنے آپ میں کتنا ہی مفید و مؤثر ہو لیکن ہر کتاب، ہر کلاس اور ہر طالبعلم کیلئے یکساں مفید ہو ضروری نہیں، طلبہ مرکوز کچھ طریقے ایسے ہیں جو ان طلبہ کیلئے زیادہ مفید ہیں جن میں دو باتیں ہوں، ایک؛ وہ مسلسل محنت کے عادی ہوں اور دوسرے؛ ذہانت میں تھوڑا ممتاز ہوں، وہ طلبہ جو عام ذہنی صلاحیت والے ہیں اور زیادہ محنت کے عادی نہیں ہوتے ان طریقوں سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے، ایسے طلبہ کو ان طریقوں سے جلد وحشت ہوجاتی ہے، یہ ایک فطری چیز ہے۔ ہر ذہن اور ہر استعداد کے طلبہ درس سے مستفیض ہوں اس کیلئے...
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
بسم اللہ تعالی جامعہ ابوالحسن علی ندوی، مالیگاؤں میں "بزم اقبالیات" جامعہ ابوالحسن علی ندوی سال رواں میں اپنی تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کو انجام دیتے ہوئے نصف سال کو پہنچ رہا ہے، اب ششماہی امتحانات کی تیاری میں سرگرم عمل ہوا چاہتا ہے، آج بروز جمعرات 30 ستمبر 2021ء مطابق 22 صفر المظفر 1443ھ جامعہ ابوالحسن کے شعبۂ جمعیۃ الاصلاح کا چھٹا پروگرام بعنوان "بزم اقبالیات" منعقد ہوا۔ پروگرام میں حمد و نعت، ترانہ، نظمیں اور تمام تقاریر فکرِ اقبال، کلامِ اقبال، پیامِ اقبال اور حیاتِ اقبال کے گرد گھومتی رہیں۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عشق الٰہی اور عشق رسول، عرفان خدا اور معرفت خودی، بلندئ نگاہ اور سوزِ دل و جاں جو ایک زندہ دل مومن کے بنیادی اوصاف ہیں، یہ سارے اوصاف شاعر مشرق علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے کلام و پیام میں بدرجہ اتم موجود ہیں، طلبہ کے لئے آغاز ہی سے اقبال اور فکرِ اقبال سے آشنائی بہت نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے۔ پروگرام انتہائی کامیاب رہا اور بقول مہتمم جامعہ؛ طلبہ نے جاندار تیاری کے ساتھ شاندار انداز میں پروگرام پ...
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں ششماہی کے بعد تعلیمی بیداری کی پہلی نشست مؤرخہ 30/ ربیع الاول 1443ھ مطابق 6/ نومبر 2021ء، بروز سنیچر صبح گیارہ تا سوا بارہ جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں ایک مختصر سی نشست کا انعقاد کیا گیا، تعطیلات ختم ہونے اور طلبہ کی جامعہ واپسی پر، طلبہ میں دوبارہ تعلیمی جوش و خروش پیدا کرنے کی غرض سے ایسی نشستوں کا انعقاد ندوۃ العلماء کی ایک خوبصورت روایت رہی ہے جس میں مفکر اسلامؒ ہی اپنی حیات تک طلبہ سے خطاب فرماتے رہے ہیں جس کا شاندار مرقع "پاجا سراغ زندگی" کی شکل میں سامنے آیا۔ جامعہ ابوالحسن میں اسی دیرینہ روایت کو قائم رکھتےہوئے اس نشست کا انعقاد ہوا، جامعہ کے اس پروگرام میں حفظ اور عالمیت کے تمام طلبہ شریک رہے۔ مولانا جمال ناصر ندوی صاحب نے نظامت و نقابت کا فرض انجام دیا، مجلس کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے مؤثر تمہیدی گفتگو کی، حافظ اسجد کمال نے تلاوت کی، محمد سہیل نے نعت خوانی کی، اس کے بعد استاذ جامعہ مولانا محمد اطہر ندوی نے پندرہ منٹ گفتگو کی جس میں آیت کریمہ " فلولا نفر من كل فرقة منهم طائفة ليتفقه...
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں کے دوسرے دارالافتاء کا قیام کل بروز بدھ 10 نومبر 2021ء مطابق 4 ربیع الثانی 1443ھ، بعد نماز عشاء متصلا محلہ گلشن امین مسجد بتول ابراہیم کے پیچھے جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں کے زیر اہتمام دوسرے دارالافتاء کا قیام عمل میں آیا، جس میں جامعہ کے استاذ مفتی حفظ الرحمن اشاعتی قاسمی صاحب فتوی نویسی کی خدمت انجام دیں گے۔ ان شاء اللہ اسی مناسبت سے افتتاحی پروگرام ہوا جس میں جناب مسعود علی صاحب (ممتا ڈیری) کرسی صدارت پر جلوہ افروز رہے اور نظامت کے فرائض مولانا محمد اطہر ملی ندوی صاحب نے انجام دیئے، اپنے مخصوص ادیبانہ اور شاعرانہ ذوق کے ساتھ سامعین کو آخر تک پروگرام سے مربوط رکھا، موصوف میں ماشاءاللہ کامیاب ناظمِ جلسہ ہونے کے تمام اوصاف موجود ہیں۔ قاری رضوان پریاگی صاحب نے دلنشیں انداز میں تلاوت قرآن مجید کے ذریعے پروگرام کا آغاز کیا۔ جامعہ کے خصوصی ثالث کے طالب علم محمد سہیل نے شاعرِ درد کلیم عاجز کے مشہور نعتیہ اشعار _____________________ ادب سے پہلے سلام اُن کو اے صبا کہیو!! پھر اُس کے بعد ...
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں بزم "پیامِ انسانیت" آج بروز جمعرات، مؤرخہ 23/ دسمبر 2021ء مطابق 18/جمادی الاولی 1443ھ، جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں کا نواں پندرہ روزہ ثقافتی پروگرام مہتمم جامعہ مولانا جمال عارف ندوی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مولانا راشد اسعد ندوی صاحب بھی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرما رہے۔ اس بزم کا عنوان تھا "پیامِ انسانیت"_ جلسہ کی نظامت خصوصی اول کے طالب علم حافظ شیخ مدثر کررہے تھے، تمہیدی گفتگو میں تحریک پیامِ انسانیت کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ "تحریک پیامِ انسانیت؛ وحدتِ ادیان کی دعوت کے لیے نہیں بلکہ وحدتِ انسان کے پیغام کے لئے برپا کی گئی ہے، الہ آباد سے ساٹھ ستر سال قبل اس تحریک کا آغاز ہوا، ہندو، مسلم مخلوط اجتماعات میں انسانیت کا پیغام سنایا جاتا تھا جس کے بہتر نتائج بہت جلد سامنے آنے لگے تھے، لیکن مفکر اسلامؒ کے بعد بحیثیت قوم مسلمانوں کی طرف سے اس تحریک کو جیسی توجہ دینی چاہیے تھی؛ نہیں دی گئی، آج اس تحریک کو دوبارہ زندگی دینے اور مزید طاقتور بنانے کی اشد ضرورت ہے۔" طلبہ کی تقاریر ہوئیں، شیخ مجاہد (خصوصی اول) نے دور...
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
بلبلِ معہد ملت؛ مولانا زبیر احمد صاحب کے تاثرات (جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں، آمد پر) ====================== جامعہ کے دسویں ثقافتی پروگرام میں کرسی صدارت پر جلوہ افروز رہے صدرِ موصوف کے تاثرات ====================== بسمہ سبحانہ تعالی بہ نامِ خالقِ دانا و بینا سکھایا جس نے جینے کا قرینہ الحمدللہ! 2 جمادی الاخریٰ 1443ھ مطابق 6 جنوری 2022ء، بروز جمعرات، بوقت 11:30 بجے، شمالی مالیگاؤں کے مضافاتی علاقے میں جامعہ ابو الحسن علی ندویؒ، جامعہ نگر میں حاضری ہوئی۔ *اس مخزنِ علم و فضل، معدنِ دین و دانش اور مرکزِ دینی و عصری تعلیم* سے راقم کا روزِ اول سے تعلق رہا ہے۔ جامعہ ابو الحسن علی ندویؒ کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت امیر شریعت سابع مولانا سید محمد ولی رحمانی (رحمۃ اللہ علیہ) اور مولانا سید بلال حسنی ندوی صاحب شریک تھے۔ راقم کو بھی شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔ نیز *جامعہ کی شاندار مسجد اور جاندار مدرسے کی تقریبا ایک کروڑ، 55 لاکھ صرفے سے* تعمیر مکمل ہونے پر ان کی افتتاحی تقریب میں حضرت مولانا عبدالحمید صاحب ازہری (رحمۃ اللہ علیہ) کی مع...
حضرت مولانا سید بلال عبدالحئ حسنی کا جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں دو روزہ قیام
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
حضرت مولانا سید بلال عبدالحئ حسنی کا جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں دو روزہ قیام نعیم الرحمن ملی ندوی فروری 25, 2022 جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں حضرت مولانا سید بلال عبدالحئ حسنی کا جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں دو روزہ قیام روداد نگار: نعیم الرحمن ندوی مؤرخہ 21 فروری 2022ء مطابق 19 رجب 1443ھ، بروز پیر، دن کی اولین ساعتوں میں صبح آٹھ بجے جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں جامعہ کے ناظم اعلی حضرت مولانا سید بلال عبد الحئ حسنی ندوی دامت برکاتہم کی آمد باسعادت ہوئی۔ یوں محسوس ہوا جیسے چمنِ جامعہ میں فصلِ بہار آگئی، ہر طرف رونق و شادابی پھیل گئی، چہروں پر خوشیاں، دلوں میں مسرتوں کے چراغ جل اٹھے۔ جامعہ کے طلباء، اساتذہ نے دو رویہ قطاروں میں بٹ کر حضرت دامت برکاتہم کا والہانہ استقبال کیا۔ اے باد صبا کچھ تو نے سنا مہمان جو آنے والے ہیں ٭ کلیاں نہ بچھانا راہوں میں ہم آنکھ بچھانے والے ہیں کے مصداق اہل جامعہ نے اس سے بڑھ کر اپنے مہمان معظم کے لئے دل بچھا دئیے اور بڑی محبت و خلوص سے مہمان خانہ لے گئے۔ میڈیا میں انٹرویو : مہمان...