اشاعتیں

جامعہ ابوالحسن علی ندوی میں مسابقۂ نعت النبی ﷺ

تصویر
✍🏼 ازقلم: مولانا محمد اطہر ملی ندوی        تعلقات کی بھیڑ میں ایک مومن کامل کا محبوب اور معشوق محمدرسول اللہ ﷺ کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے؟ 💖 خود محبوبِ رب العالمین کا ارشاد ہے: *لا یؤمن أحدکم حتی أکون أحب إلیہ من والدہ وولدہ والناس أجمعین* تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن کامل نہیں ہوسکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے والد، اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔ *محبت اور اظہارِ محبت لازم و ملزوم ہیں۔* ❤️ چنانچہ؛ ؏ عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہیے ✨ یہ بات سچ ہے کہ احساس و جذبات کے خوبصورت جسم پر الفاظ کی شیروانی پوری طرح فٹ نہیں آتی پھر بھی کیفیات کو الفاظ میں ڈھالنے کی کوشش ہر زمانے میں ہر صاحبِ زبان و قلم نے کی ہے، اور یہ بھی ایک سچ ہے کہ جذبات و احساسات کی ترجمانی نثر سے زیادہ شعر ہی کر سکتا ہے۔ ✨ چنانچہ عشقِ رسول کے اظہار کے لیے ولادتِ نبوی سے لے کر آج تک شعر کا سہارا لیا گیا، اردو میں اسے نعتِ نبی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ 🌹 نعت کا موضوع چونکہ براہِ راست حضور ﷺ کی ذاتِ گرامی ہے، اس لیے یہ شاعری کی افضل ترین صنف ہے، اسی بنا پر مسلمانوں ...

🌿 *جامعہ ابو الحسن میں اردو کا سالانہ تقریری مسابقہ*🌿

تصویر
🌿 *جامعہ ابو الحسن میں اردو کا سالانہ تقریری مسابقہ*🌿 ✍️ نعیم الرحمن ندوی  جامعہ ابو الحسن مالیگاؤں میں مؤرخہ یکم دسمبر 2025 مطابق 9 جمادی الثانی 1447، بروز پیر اردو تقریروں کا سالانہ مسابقہ طلبۂ جامعہ کے درمیان منعقد ہوا۔ 🎙️ جس کی صدارت مہتمم جامعہ حضرت *مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم* نے فرمائی۔ مسابقے کی دو فرع تھی: ✨ اول — ابتدائی درجات عربی اول و دوم اور خصوصی اول ✨ ثانی — خصوصی ثانی اور خصوصی ثالث اس مسابقے میں مقررِ خصوصی شہر مالیگاؤں کے مایہ ناز سپوت اور ملک کے نامور عالم دین *حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم* تھے۔ 🎯 مسابقے کا مرکزی عنوان تھا: *"تفہیم شریعت اور اسلام پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات"* طلبہ نے جوش و جذبے سے حصہ لیا، عمدہ تیاری، مدلل جوابات اور خوبصورت اندازِ بیان نے مسابقے کو چار چاند لگا دیئے۔ ✨🌙 📌 *عنوانِ مسابقہ کا مقصد* اسلام پر اعتراضات کرنے والوں کے مدلل جواب دینے والے افراد تیار ہوں اور خود مسلمانوں کو بھی اعتراضات کے جوابات کا صحیح علم ہو، تاکہ کم علمی کی وجہ سے بدظنی اور ارتداد کا شکار نہ ہوں۔ اسی ...

*جامعہ ابو الحسن میں گیارہواں ثقافتی پروگرام*

تصویر
*جامعہ ابو الحسن میں گیارہواں ثقافتی پروگرام* *بعنوان: حیا و پاکدامنی اور اصلاح معاشرہ* 📅 مؤرخہ: 30 اکتوبر 2025 🗓️ مطابق: 7 جمادی الاولی 1447 📍 بروز جمعرات، جامعہ ابوالحسن میں اردو تقریروں کا 11 واں ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ ساتھ ہی 🎙️ انگریزی تقریروں کا پروگرام بھی رہا۔ ① اردو پروگرام میں حکم کے فرائض مولانا نعیم الرحمن ندوی نے انجام دیے۔ ② شیخ اسماعیل (عربی اول) نے تحریک صدارت اور محمد عمید (عربی اول) نے تائید صدارت پیش کی۔ ③ حافظ عبدالرحمن (خصوصی ثانی) کی تلاوتِ قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا، ④ حافظ عفان (خصوصی ثالث) نے نعت خوانی کی۔ ⑤ حافظ مطیع الرحمن (خصوصی ثانی) نے بہترین نظامت کی۔ 🎤 🌿 اس بزمِ خطابت کا عنوان: • برائے علیاء — "حیا و پاکدامنی" • برائے وسطی — "اصلاحِ معاشرہ" کل 📊 14 طلبہ نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ طلبہ نے مرکزی عنوان کے بیشتر پہلوؤں کا احاطہ اپنی تقاریر میں کیا۔ 🏆 انعام یافتگان: ✨ طبقہ علیاء: ① محمد عمر فاروق (خصوصی ثانی) — اول پوزیشن 🥇 عنوان: "جہیز" ② ساجد سمیر (خصوصی ثالث) — دوم پوزیشن 🥈 عنوان: "اسلام میں خوات...

دسواں ثقافتی پروگرام: بعنوان 1)سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم2)عصر حاضر میں مسلمانوں کی پریشانیاں اور ان کا حل

دسواں ثقافتی پروگرام: بعنوان  1)سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم 2)عصر حاضر میں مسلمانوں کی پریشانیاں اور ان کا حل    بتاریخ: 16 اکتوبر 2025، مطابق ٢٣ ربیع الثانی ١٤٤٧ ھ بروز جمعرات مقام: جامعہ ابوالحسن علی ندوی، دیانہ مالیگاوں الحمد للّٰہ رب العالمین! جامعہ ابوالحسن علی ندوی، دیانہ مالیگاوں میں 16 اکتوبر 2025 بروز جمعرات کو شاندار، پُررونق اور روح پرور دسواں ثقافتی پروگرام تربیت اور تعلیمی ترقی کے جذبے کے ساتھ منعقد ہوا۔ یہ پروگرام جامعہ کے تربیتی و تعلیمی نظام کا نہایت اہم جزو ہے، جس کا مقصد طلبہ میں دینی شعور، اخلاقی تربیت اور فکری بیداری پیدا کرنا، نیز ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ 🌿 آغازِ پروگرام پروگرام کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت خصوصی اول کے ایک خوش نوا طالبِ علم حافظ محمد مصعب نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد ایک نعتِ رسولِ مقبول ﷺ حافظ عبید الرحمن صاحب نے پیش کی (کیوں چاند میں کھوئے ہو الجھے ہو ستاروں میں  آقا کو میرے ڈھونڈو قرآن کے پاروں میں)  جس کی دلکش اور روح پرور آواز نے سامعین کے دلوں کو ایمان و محبت سے معمور کر ...

جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں میں تحفظ عقائد کے سلسلۂ محاضرات کی چوتھی کڑی بعنوان فتنۂ غامدیت

تصویر
مؤرخہ 22 اکتوبر 2025 مطابق 29 ربیع الثانی بروز بدھ بوقت ساڑھے 12 بجے، جامعہ ابو الحسن علی ندوی میں طلبہ و اساتذہ کے درمیان تحفظ عقائد کے سلسلہ محاضرات کا چوتھا پروگرام منعقد ہوا۔ اس علمی نشست میں جامعہ کے موقر استاذ مولانا محمد اطہر ندوی صاحب نے “فتنۂ غامدیت” کے عنوان پر پرمغز، مدلل اور فکر انگیز محاضرہ پیش فرمایا۔ مولانا نے اس فتنہ کے فکری پس منظر، فکری انحرافات اور اس کے خطرناک اثرات کو بڑی وضاحت اور دلنشینی کے ساتھ واضح کیا، اور نوجوانانِ امت کو قرآن و سنت کی روشنی میں راہِ حق پر استقامت اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔ محاضرہ کے نمایاں نکات و ذیلی عناوین: جاوید احمد غامدی: فکری انحراف کا سرچشمہ جاوید احمد غامدی کا تعارف اور فکری پس منظر غامدی فکر اور اہلِ سنت کے بنیادی اختلافات کیا امت کو “نئے اسلام” کی ضرورت ہے؟ رجوع الی القرآن، اتباعِ سنت، اعتماد بر سلف اور اعتصام بالجماعۃ — فتنوں کا حقیقی علاج ہماری ترقی “آگے بڑھنے” میں نہیں بلکہ خیرالقرون سے تعلق جوڑنے میں ہے یہ محاضرہ نہ صرف ایک فکری رہنمائی فراہم کرتا ہے بلکہ جدید فتنوں کے مقابلہ میں ایمانی بصیرت اور علمی استقامت کا پ...

جامعہ ابو الحسن علی ندوی مالیگاؤں میں مجلسِ تکمیلِ حفظِ قرآن اور علی گڑھ سے پروفیسر عبد المنان صاحب کی آمد

تصویر
       مؤرخہ 22 اکتوبر 2025 مطابق 29 ربیع الثانی 1447 ہجری بروز بدھ صبح 11 بجے جامعہ ابوالحسن علی ندوی میں تکمیل حفظ قرآن کی مجلس منعقد ہوئی۔ جامعہ کے شعبۂ حفظ کے استاذ حافظ محمد اطہر ملی صاحب کے دو شاگردوں: 1) حافظ سہیل خان امجد خان 2) حافظ محمد عبداللہ شکیل احمد  نے تین سالوں میں حفظ قرآن کی تکمیل کی۔      یہ بڑی سعادت کی بات ہے کہ جامعہ اپنے شعبہ عالمیت میں مؤثر خدمات پیش کرتے ہوئے شعبہ حفظ میں بھی اچھی پیش رفت کر رہا ہے، یوں علوم دینیہ کی نشر و اشاعت کے ساتھ حفاظتِ قرآن کا فریضہ بھی انجام دے رہا ہے۔        اس تقریب میں تمام طلبہ و اساتذۂ جامعہ اور زمرۂ حفاظ میں شامل ہونے والے طلبہ کے سرپرست اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اس بابرکت اور عظیم الشان مجلس میں مہتمم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم نے حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلبہ اور ان کے سرپرستوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے حفظ قرآن کی فضیلت، قرآن پاک کے حقوق اور حفظ قرآن کو باقی رکھنے کی تدابیر کو تفصیل سے بیان فرمایا۔     ...

جمعیۃُ الإصلاح کے زیر اہتمام سالِ رواں کا نواں ثقافتی پروگرام *

*جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں میں* *جمعیۃُ الإصلاح کے زیر اہتمام سالِ رواں کا نواں ثقافتی پروگرام* تاریخ: 02 اکتوبر 2025ء موضوع: اختیاری روداد نگار: مولانا محمد اطہر ندوی الحمدللہ، جامعہ ابوالحسن علی ندوی (مالیگاؤں) میں جمعیۃُ الإصلاح کے زیر اہتمام سالِ رواں کا نواں ثقافتی پروگرام 2 اکتوبر 2025ء کو نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر طلبہ میں غیر معمولی جوش و خروش، فکری بیداری اور علمی ذوق کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا۔  طلبہ کی کثرت کی بنا پر پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دو جگہ منعقد کیا گیا۔ 🌿 پہلا اجلاس (درجاتِ وسطیٰ) مقام: جامعہ کا شاندار کانفرنس ہال صدر: مفتی محمد کاظم ملی ندوی (استاذ فقہ و ادب) تحریک صدارت: محمد یوسف (خصوصی ثالث) تائید صدارت: نویدالرحمن (خصوصی ثالث) قرأت: محمد عفان سلطان (خصوصی ثالث) نعت: عفان فاروقی (خصوصی ثالث) حکم و روداد نگار: مولانا محمد اطہر ندوی (استاذ حدیث و ادب) درجاتِ وسطیٰ کے اجلاس میں طلبہ نے نہایت پُراثر اور مدلل تقاریر پیش کیں۔ درج ذیل متنوع موضوعات سے پروگرام کے معیار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ مقررین و موضوعات: 1. ابرا...

جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں تعزیتی نشست بر وفات مولانا نذیر احمد ندوی

تصویر
✍️ نعیم الرحمن ندوی          مؤرخہ 8 اکتوبر 2025ء (15 ربیع الثانی) کو جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے سینئر استاذ مولانا نذیر احمد ندوی رحمتہ اللہ علیہ کے وسانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں جامعہ کے معتمد تعلیمات مولانا جمال ناصر ندوی نے اپنے ابتدائی خطاب میں دارالعلوم ندوۃ العلماء میں مولانا نذیر احمد ندوی سے اپنے استفادہ کے زمانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے مولانا مرحوم کے درس کی شیرینی، کثیر لسانی تشریحات، اخلاق کی نرمی اور بلند کردار کی خوبصورتی کو دل نشین انداز میں بیان کیا۔          مہتمم جامعہ مولانا جمال عارف ندوی نے نصف گھنٹے کے اپنے خطاب میں مولانا نذیر احمد ندوی کی زندگی پر روشنی ڈالی، بڑی دلگیر آواز و پردرد کلمات میں آپ کا ذکر خیر کیا۔ آپ نے بتایا کہ مولانا نذیر احمد ندوی ان کے بھی استاد تھے۔ 1991 میں جب وہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں داخل ہوئے تو مولانا نذیر احمد ندوی رح اپنے عہد شباب میں تھے اور اسی وقت سے عربی ادب کی صلاحیت اور درس و تدریس میں شہرت رکھتے تھے۔ خصوصی اول دوم میں...

تیسرا محاضرہ بعنوان "رد الحاد" جامعہ ابوالحسن علی ندوی (دیانہ مالیگاؤں)

تصویر
محاضر : نعیم الرحمن ندوی الحمدلله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد المرسلين، محمدٍ وآله وصحبه أجمعين. اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم  ﴿أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَالِقُونَ﴾.  وقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم : كل مولود يولد على الفطرة، فأبواه يهودانه أو ينصرانه أو يمجسانه" (البخاري) أو کما قال علیہ الصلوۃ والسلام.    تمہید:  مہتمم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب دامت برکاتہم، محترم اساتذۂ جامعہ اور عزیز طلبہ! آج ہم ایک ایسی گفتگو کی طرف بڑھ رہے ہیں جو ہمارے ذہنوں کو جھنجھوڑتی ہے، ہمارے دل و دماغ کو جگاتی ہے، اور ہمیں اس عظیم کائنات کے رازوں پر غور کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ ہم بات کریں گے *الحاد* کے موضوع پر، جو آج کے دور میں ایک اہم سوال بن چکا ہے۔ کیا واقعی کوئی خدا نہیں؟ کیا یہ کائنات خود بخود وجود میں آگئی؟ یا پھر اس کے پیچھے کوئی ذہین خالق ہے؟ یہ محاضرہ ان سوالوں کے جوابات دیتا ہے، وہ بھی اس طرح کہ آپ جیسے نوجوان طلبہ آسانی سے سمجھ سکیں۔  تصور کریں کہ آپ ایک خوبصورت باغ میں ہیں، جہاں...

*آٹھواں ثقافتی پروگرام: "جنگ آزادی ہند میں علماء کرام کی بے مثال قربانیاں"*

تصویر
✍🏼 *حفظ الرحمن عبدالقیوم قاسمی*  مؤرخہ 7 اگست 2025ء بمطابق 12 صفر 1447ھ بروز جمعرات، جامعہ ابوالحسن، مالیگاؤں میں آٹھواں ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ ✨ اس پروگرام کا مرکزی موضوع *"جنگ آزادی ہند میں علماء کرام کی بے مثال قربانیاں"* تھا ۔ پروگرام کی صدارت جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض خصوصی ثالث کے طالب علم حافظ محمد ابراہیم حمزہ نے عمدہ تیاری اور مشق کے ساتھ انجام دیے۔ 🎙️  *پروگرام میں 23 طلبہ نے حصہ لیا اور مرکزی موضوع کے تحت تین اہم ذیلی عناوین پر خطاب کیا :*  1. *جنگ آزادی میں علماء کی قربانیاں* 2. *تحریک شہیدین*  3. *تحریک ریشمی رومال* *ممتاز طلبہ کی کارکردگی* 🏅   پروگرام میں اول مقام خصوصی اول کے طالب علم، محمد مرثد نے حاصل کیا، جنہوں نے "جنگ آزادی میں علماء ہند کی قربانیاں " اس عنوان پر پرجوش اور مدلل خطاب کیا۔ 🎤 دوسرا مقام خصوصی ثانی کے طالب علم حافظ مطیع الرحمن نے "جنگ آزادی میں علماء کرام کی بے مثال قربانیاں" پر اپنی تقریر کے ذریعے حاصل کیا۔ 🥈 تیسرے انعام کے مستحق عربی اول کے طالب علم، شیخ...

ساتواں ثقافتی پروگرام: "مسلمانوں کے عائلی قوانین: اعتراضات و جوابات

تصویر
*نعیم الرحمن ندوی* ✍️ مؤرخہ 24 جولائی 2025ء بمطابق 28 محرم الحرام 1447ھ بروز جمعرات، جامعہ ابوالحسن، مالیگاؤں میں ساتواں ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ ✨ اس پروگرام کا مرکزی موضوع *"مسلمانوں کے عائلی قوانین: اعتراضات و جوابات"* تھا ۔ پروگرام کی صدارت جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض خصوصی اول کے طالب علم حافظ محمد مرثد نے عمدہ تیاری اور مشق کے ساتھ انجام دیے۔ 🎙️ پروگرام میں 18 طلبہ نے حصہ لیا اور مرکزی موضوع کے تحت چار اہم ذیلی عناوین پر خطاب کیا : 1. نکاح و طلاق کا اسلامی نظام 💞   2. یکساں سول کوڈ ⚖️📜   3. اسلام میں عورتوں کے حقوق   4. وقف ترمیمی بل 2024 🏛️📑   *ممتاز طلبہ کی کارکردگی* 🏅   پروگرام میں اول مقام عربی دوم کے طالب علم، شیخ شہباز نے حاصل کیا، جنہوں نے "نکاح و طلاق کا اسلامی نظام" پر پرجوش اور مدلل خطاب کیا۔ 🎤 دوسرا مقام خصوصی اول کے طالب علم حافظ محمد انس نے "نکاح و طلاق کے احکام" پر اپنی تقریر کے ذریعے حاصل کیا۔ 🥈 تیسرے انعام کے مستحق خصوصی ثانی کے طالب علم، حافظ محمد عمر قرار پائے، جنہوں نے "جہ...

جامعہ ابو الحسن علی ندوی (مالیگاؤں) دوسرا اہم محاضرہ بعنوان "فتنہ قادیانیت"

📅 مورخہ 20 محرم الحرام 1447 ہجری، مطابق 16 جولائی 2025، بروز بدھ، جامعہ ابو الحسن علی ندوی، مالیگاؤں کی عظیم الشان *مسجد حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا* میں ایک نہایت اہم اور فکر انگیز محاضرہ منعقد ہوا۔ یہ محاضرہ، جو جامعہ کے تربیتی پروگرام کا حصہ تھا، بعنوان *"فتنہ قادیانیت"* طلبہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ 🕌✨ 🌹 محاضر موصوف جامعہ کے ممتاز استاذ، *مولانا جمال ناصر ندوی صاحب* تھے، جنہوں نے اپنی علمی بصیرت اور دل نشین انداز بیان سے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ 📖🌟 *🕰 محاضرہ کا آغاز و انعقاد* 🌙 رات کے ساڑھے دس بجے، بعد نماز عشاء، جامعہ کی مسجد میں طلبہ جمع ہوئے۔ یہ نشست تقریباً سوا گھنٹے تک جاری رہی اور رات پونے بارہ بجے اپنے اختتام کو پہنچی۔ 🕋 🎯 محاضرہ کا مقصد طلبہ کو عقیدہ اسلامی کی مضبوطی اور فتنہ قادیانیت کے تاریخی و نظریاتی پس منظر سے آگاہ کرنا تھا۔ مولانا جمال ناصر ندوی صاحب نے اپنے خطاب میں نہ صرف فتنہ قادیانیت کی حقیقت کو واضح کیا بلکہ اس کے مقابلے میں ایمان کی حفاظت کے لیے ضروری دینی معلومات بھی فراہم کیں۔ 🛡️📚 *📜 محاضرہ کے اہم ذیلی عنوانات*   محاضرہ کو منظم اور جامع انداز ...

*جمعیۃ الاصلاح کا چوتھا شاندار ثقافتی پروگرام*

تصویر
✍️ *نعیم الرحمن ندوی*             جامعہ ابو الحسن علی ندوی، مالیگاؤں میں مورخہ 29 ذوالحجہ 1446ھ، مطابق 26 مئی 2025ء بروز جمعرات، جمعیۃ الاصلاح کے زیر اہتمام بزم خطابت اردو کا چوتھا ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کا مرکزی موضوع **"عظمت صحابہ رضی اللہ عنہم"** تھا، جس نے حاضرین کے دلوں کو گرمایا اور صحابہ کرام کی عظیم زندگیوں سے روشنی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔    پروگرام کی جھلکیاں              اس پروگرام میں عربی اول کے 5، عربی دوم کے 2، خصوصی اول کے 2 اور خصوصی ثانی کے 8 طلبہ، کل 17 طلبہ نے اپنی بہترین تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ہر طالب علم نے صحابہ کرام کے ایمان افروز تذکروں اور ان کی عظمت کے مختلف پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا۔   پروگرام کی صدارت مولانا محمد اطہر ندوی نے کی، جبکہ حکم کے فرائض راقم الحروف (نعیم الرحمن ندوی) نے انجام دیے۔ نظامت کی ذمہ داری خصوصی ثانی کے طالب علم توحید عالم باغبان نے بڑی خوش اسلوبی سے نبھائی۔ پروگرام اپنی ترتیب، نظم و ضبط اور طلبہ کی پُرجوش شرکت کی بدولت نہایت کامیاب رہا۔   ☘️🌿🍀🌿☘️🍀  *انعامی پوزیشنیں* طلبہ کی عمدہ کارکردگی ک...

*جامعہ ابوالحسن علی ندوی، مالیگاؤں میں فتنہ شکیلیت پر تفصیلی محاضرہ*

تصویر
جامعہ ابوالحسن علی ندوی (دیانہ مالیگاؤں) صرف ایک تعلیمی ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک معیاری تربیت گاہ بھی ہے جہاں ایک طرف یہ کوشش کی جاتی ہے کہ طلبہ دینی و عصری تعلیم میں ترقی کریں وہیں اس کے نظام و نصاب کا ایک اہم جزو طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت بھی ہے ، اسی کے پیش نظر امسال ابتداء سال میں جب جامعہ کے اساتذہ و منتظمین کے مابین مشورہ ہوا تو اس میں ایک بات یہ طئے پائی کہ امسال دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی ہدایت کے مطابق جامعہ میں ماہانہ تربیتی نشست باقاعدہ منعقد ہونی چاہیے جس میں اصلاحی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ تحفظ عقائد کے لئے مختلف فرق باطلہ سے متعلق محاضرات پیش کیے جائیں تاکہ طلبہ عزیز موجودہ دور کے فتنوں سے آگاہ بھی ہوں اور جب میدان عمل میں آئیں تو خلق خدا کی صحیح رہنمائی کا فریضہ انجام دے سکیں۔ یہ بات طے ہوگئی کہ ہر ماہ تعلیمی اوقات کے علاوہ کسی وقت یہ تربیتی پروگرام منعقد ہوگا اور ہر ماہ کوئی ایک استاذ ایک عنوان پر محاضرہ تیار کرکے طلبہ کے درمیان پیش کریں گے۔  سب سے پہلا محاضرہ وقت کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے فتنہ شکیلیت پر رکھا گیا اور اس کی ذمے داری راقم الحروف کے سپرد ہوئی۔ چنا...

باتیں ان سے؛ یاد رہے گی

تصویر
سپاس نامہ بخدمت بڑے حضرت    اصل اعتراف وہ ہے جو کسی کی زندگی میں ہو، جو مبالغہ نہ ہو حقیقت ہو، وہ اعترافِ خدمات جو احسان شناسی اور شکر گزاری کے جذبے سے پیش کیا گیا ہو، ایسا اعتراف حوصلوں کو جلا بخشتا اور ہمتوں کو بڑھاتا ہے ساتھ ہی " من لم یشکر الناس لم یشکر اللہ" کے حکم و ہدایت کو پورا کرتا ہے، یہ اعتراف؛ زبان رسالت سے "تلک عاجل بشرى المؤمن: مومن کے لیے دنیا ہی میں ملنے والی نقد خوشخبری" سے تعبیر ہے۔      ایسا ہی ایک اعتراف پیش خدمت ہے جو احسان شناسی اور شکرگزاری کی جذبے سے بڑے حضرت (مولانا غلام محمد وستانوی رحمتہ اللہ علیہ) کی خدمت میں آپ کی زندگی ہی میں آپ کے روبرو پڑھا گیا تھا۔      جامعہ ابو الحسن علی ندوی (مالیگاؤں) کا وفد، بڑے حضرت کی خدمت میں اشاعت العلوم اکلکوا، جمیع اساتذہ و مہتمم سمیت پہنچا اور اعتراف بالجمیل کے طور پر درج ذیل *سپاس نامہ* پیش کیا گیا، یہ سپاس نامہ مہتمم جامعہ حضرت مولانا جمال عارف ندوی صاحب کے قلمِ گہربار اور صمیمِ قلب سے نکلا ہوا پر خلوص اعترافِ خدمات ہے اور بڑے حضرت کی خدمات اور خوبیوں کا ایک خوبصورت مرقع پیش کرتا ہے۔  ویڈیو لنک ........

جامعہ ابوالحسن مالیگاؤں میں تعزیتی نشست

تصویر
✍️ نعیم الرحمن ندوی    بروز پیر مؤرخہ 6 ذوالقعدہ 1446 ہجری مطابق 5/ مئی 2025ء جامعہ ابو الحسن مالیگاؤں میں خادم القرآن والمساجد کی رحلت پر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، ﴿ أذكروا محاسن موتاکم ﴾ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، محسنينِ ملت کے سرخیل حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمتہ اللہ علیہ کے وصال پر ملال پر آپ کے محاسن و صفات عالیہ کا ذکر خیر ہوا۔     اس تعزیتی نشست میں مولانا محمد اطہر ندوی صاحب نے مولانا مرحوم پر لکھی اپنی تاثراتی تحریر پڑھ کر سنائی۔      اس کے بعد مفتی حفظ الرحمن اشاعتی قاسمی صاحب نے گفتگو کی جس میں آپ نے بتایا کہ اشاعت العلوم اکلکوا میں مجھے طلب علم میں 11 سال رہنے کا موقع ملا، بڑے حضرت سے ایک کتاب پڑھنے اور لمبے عرصے تک ان کی خدمت میں رہنے کی سعادت حاصل ہوئی، آپ کا وصال اہل جامعہ کے لیے ہی نہیں بلکہ ملت اسلامیہ ہندیہ کے لیے باعث غم ہے۔ آپ نے بڑے حضرت کی سوانح کو مختصرا ذکر کیا، جن اساتذہ سے انہوں نے علم حاصل کیا، جن مشائخ سے انہوں نے اصلاح نفس لی، جن کی تربیت میں رہے، تدریسی خدمات، جامعہ اشاعت العلوم کے قیام اور اس کی وسیع خدمات یہ ساری تفصیلات بتائی۔      مفتی صاحب ن...